مرحومہ سلیم النساءَ جلال پور کے لئے دعائیہ مجلس کا انعقاد
مرحومہ سلیم النساءَ جلال پور کے لئے دعائیہ مجلس کا انعقاد
اس پر فتن دوڑ میں ایمان کو بچائیں اور خاتمہ بالخیر کی اللہ سے دعا مانگیں/ مفتی علی رضا
مہواویشالی/ شبانہ فردوس / جامعہ عائشہ پہاڑ ٹولہ مہوا کے کے بانی و سربراہ و قاضی شہر مہوا ویشالی شاخ ادارہ شریعہ عالم گنج پٹنہ مفتی محمد علی رضا مصباحی نے مرحوم محمد خلیل انصاری صاحب کی اہلیہ و مرحوم محمد عالم انصاری و محمد فیروز و محمد خورشید عالم کی والدہ ماجدہ و محمد مظفرعلی و محمد نظیر انصاری کی چچی نیک خاتون مرحومہ سلیم النساء موضع جلال پور بیربھان بلاک چہرہ کلاں مہواویشالی کے لئے منعقدہ دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مسلم مخالف ہندوستانی سرکار میں اور گھٹا ٹوپ اندھیرے میں اس پرفتن دوڑ میں اچھے اچھے کو ایمان بچالینا بہت مشکل ہوگیا اس لئے ایمان کو بچائیں اور ایمانی قوت کو بڑھانے کے لئے محنت کریں اور اللہ سے توبہ کے ساتھ خاتمہ بالخیر کی دعا مانگتے رہیں تاکہ قبر کی سختی سے بچ جائیں انہوں یہ بھی کہا کہ ایمان ۔ جان ،مال، دولت، شہرت، عبادت ،ریاضت سے بالاتر ہے محمد کی محبت دین حق کی شرط اول ہے
اگر ہو اس میں کچھ خامی تو سب کچھ نا مکمل ہے
اس لئے آپ کے دل میں ایمان نہیں تو مومن نہیں اور مومن نہیں تو کچھ بھی نہیں اس لئے ایمان کو بچانے پر محنت کریں نماز کو قائم کریں صدقہ و زکوٰۃ نکالیں بھائی کے حقوق کی ادائیگی کریں ماں باپ حیات میں ہیں تو خوب خدمت کریں پڑوسیوں کے ساتھ حسن اخلاق سے رہیں یہی ایمان کو بچانے میں مددگار ثابت ہوگا وہیں مفتی محمد مستقیم صاحب صدر مدرس مدرسہ فیضان رسول تجپروا پاتے پور ویشالی نے کہا کہ مرحوم یا مرحومہ کے لئے سب سے بہتر صدقہِ جاریہ نیک صالح اولاد ہوتا ہے اس لئے کہ اولاد صالح ہونگے تو صالح کام کریں گے اور اس ثواب مرحومین کو ضرور پہونچے گا پروگرام کا آغاز مؤذن صاحب جامع مسجد جلال پور بیربھان کے تلاوت قرآن سے ہوا اور نعتیہ گلدستہ مداح رسول راجد کے پاتے پور بلاک صدر مقبول احمد شہباز پوری و مولانا ممتاز قادری نے پیش کئے اختتام حضرت مولانا اکبر رضا اشرفی خطیب و امام جامع مسجد جلال پور بیربھان کے صلات و سلام قل و فاتحہ کے بعد دعا پر ہوئ اس موقع سے لوجپا چہرہ کلاں اقلیتی صدر محمد نیاز الحق ، ، لوک پریہ سمتا پارٹی کے نوجوان سینئر لیڈر محمد ارشد انصاری ، محمد شہید ، راجد لیڈر محمد انور علی ، محمد اصغر علی ، محمد صفدر علی ، محمد ناظم انصاری ، محمد سیراج ، محمد سرفراز ، محمد اشرف علی ، سمیت کئ اہم شخصیات حاضر ہوکر مغفرت کی دعا کی ساتھ ہی بذریعہ فون شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہواویشالی ، مولانا امتیاز ندوی نئ دلی ، ایس ڈی او خورشید احمد محکمہ آبی وسائل بہار سرکار پٹنہ سوپول ، ماسٹر محمد خورشید یوسفی کے نام شامل ہیں
تصویر میل پر ہے
