وقف ترمیمی بل کسی بھی صورت میں قبول نہیں:- سرفراز ایجاز
1 min readوقف ترمیمی بل کسی بھی صورت میں قبول نہیں:- سرفراز ایجاز
حاجی پور ویشالی شرافت خان ۔
آل انڈیا ملی کونسل بہار کے زیراہتمام وقف بل پر منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
راجد کے سینیئر لیڈر اور سماجی سیاسی ادبی خدمات میں ہمیشہ آگے رہنے والے شخص جناب محمد سرفراز ایجاز نے وقف ترمیمی بل کے نقائص اور نقصانات کو اپنی تقریر میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کے ذریعے صرف مسلمانوں کو تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کو فوراً واپس لے ،کیوں کہ یہ بل آئین میں دیے گئے حقوق سے متصادم ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اوقاف کا تحفظ چاہتی ہے تو ایسے اقدامات کرے جس سے وقف املاک کی حفاظت ہوسکے اور وقف املاک کو سرکاری اور غیر سرکاری ناجائز قبضوں سے خالی کرا کر وقف بورڈ کے حوالے کرے ۔