January 15, 2025

NR INDIA NEWS

News for all

استاد ایک روشن چراغ ہے جس کی روشنی سےبچے بھی روشن ہوجاتے ہیں : کومل کماری

استاد ایک روشن چراغ ہے جس کی روشنی سےبچے بھی روشن ہوجاتے ہیں : کومل کماری

اچھے استاد اپنی گاڑھی محنت سے ہی بچے کو سنوارتے ہیں/ پوجا کماری

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ چہرہ کلاں بلاک کے تحت سیہان انٹر میڈیٹ کالج میں 13 جنوری 2025 سے پریکٹکل کا امتحان کا آغاز ہوا جہاں امتحان کے بعد ایک سوال کے جواب میں معلمہ پوجا کماری ، کومل پریہ ، ارچنا کماری نے مشترکہ طور پر کہا کہ استاد ایک روشن چراغ کی طرح ہوتے ہیں جو اپنی روشنی سے بلا امتیاز ہر بچے اور بچیوں کو تعلیم وتربیت تربیت سے اس کی زندگی کو روشن کرتے ہیں ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اچھے استاد اپنی گاڑھی محنت سے بچے اور بچیوں کو سنوارتے بھی ہیں اور نکھارتے بھی ہیں یہی وجہ کہ سماج کے کورے کاغذ بچے کو استاد کے پاس بھیج کر لوگ مطمئن ہوجاتے ہیں کہ بچے پڑھ لکھر اچھے بنیں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیہان انٹر میڈیٹ کالج میں ہر سبجیکٹ کے معلم اور معلمہ موجود ہیں جس سے بچوں کے تمام کتابوں کی عمدہ تیاری ہوجاتی ہے اور خوش مزاجی سے اچھا کرلیتے ہیں ۔ امید قوی ہے کہ بچے اس سال بھی سالانہ امتحان 2025 میں بھی اچھے نمبر لاکر استاد اور کالج کا نام روشن کریں گے۔ شاگردوں عارفانہ ناز بہبل پور ، فریدہ خاتون جلال پور ، خوشی کماری و پلوی کماری چک اولیاء ، سہانی کماری چپیٹھ سمیت درجنوں بچوں نے معلمہ شکریہ ادا کیت  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.