مظلوموں اور بےسہارا لوگوں کی خدمت سب سے بڑا انسانیت ہے نسیم احمد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع میں ان دنوں ہورہی کڑاکےکی سردی کےمدنظر شہیدِ اعظم کمیٹی ویشالی کی طرف سے کمیٹی کے سکریٹری محمد نسیم احمد نے اپنے گھر اور حضرت ماموں بھانجہ مزار احاطہ اور حاجی پور سے لے کر لالگنج تک بے لوث اور بلا تفریق غریبوں، یتیموں، بے سہاروں کا درد بانٹنے اپنے بچوں کو ساتھ لے کر جگہ جگہ چوک چوراہوں پر رک کر سڑک کےکنارے، رکشہ چلانے والوں، بھیک مانگنے والے غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے درمیان شہر میں 200 سے زائد افراد کے درمیان کمبل، ٹوپی اور گرم کپڑے تقسیم کیے۔ کمیٹی کے سکریٹری محمد نسیم احمد نے کہا کہ شہیدِ اعظم کمیٹی ویشالی ہر سال غریب اور بے سہارا افراد کی خدمت کے لیے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے وقتاً فوقتاً غریبوں کی خدمت کے لیے ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظلوموں اور بے سہارا افراد کی خدمت سب سے بڑا انسانیت ہے، ہمیں سب کو اپنے وسائل کے مطابق غریبوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔ ساتھ ہی نسیم احمد نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی ہمیشہ نئی توانائی اور یکجہتی پیدا کرنے کے لیے ضروری کام کرتی رہے گی نسیم احمد نے یہ بھی کہا کہ سردی کے پیش نظر کوئی جانی نقصان نہ ہو اس کے مدنظر کمیٹی کی جانب سےہرسال ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیےجاتےہیں نسیم احمد کی بیٹی جو کئی دنوں سے اپنے والد کے ساتھ گھوم گھوم کر غریبوں کا سہارا بن کر خدمت اور دین سمجھ کر اور دوسروں کو آگے بڑھ کر عوامی خیرات غریبوں میں بانٹنے کی درخواست کی ہے۔ موقع پر محمد نسیم احمد، نور بانو، توفیق رضا، محمد دانش رضا، سونو کمار یادو، سونم کماری، سادھو رائے، محمد دلالے بیکری، چندن کمار یادو، اختر رضا گڈو، محمد ببے ببلو سلطان، سریش پاسوان اور دیشا کے میڈیا انچارج پنڈت اومیش تیواری شامل رہے۔