یومِ جمہوریہ نیو اپگریڈ مڈل اسکول سردل پور میں دھوم دھام سے منایا گیا
یوم جمہوریہ سالمیت میں اتحاد کا پیغام دیتا ہے: وشنو دیو رائے
ویشالی: شبانہ فردوس : ہمارے ملک کو 26 جنوری 1950 کو جمہوریہ قرار دیا گیا تھا۔ اب ہم سب خوشی سے 76 واں یوم جمہوریہ منا رہے ہیں اور 15 اگست 1947 کو ہم مکمل طور پر آزاد ہو گئے۔ آج ہم سب نیو اپگریڈ مڈل اسکول سردل پور پٹوری سمستی پور کے صحن میں یوم جمہوریہ منا رہے ہیں، یہ تمام ہندوستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے۔ یوم جمہوریہ جہاں ایک طرف سماج میں خوشیاں پھیلاتا ہے وہیں دوسری طرف یہ سماج میں سالمیت کے ساتھ ساتھ اتحاد کا پیغام بھی دیتا ہے یہ باتیں اسکول کے صدر مدرس جناب وشنو دیو رائے نے لوگوں اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع سے اسکول کے B.P.S.C اساتذہ منیش کمار اور متھلیش کمار سنہا اور کوآرڈینیٹر مدھوسودن رائے، مکیش کمار (سٹی ٹیچر) اور سندیپ کمار پنڈت، رام بھون چوہان، راگھویندر کمار۔ پشپا کماری، صابرین ترنم، پونم یادو ، انکیتا کماری نے مل کر پروگرام کو کامیاب بنایا ساتھ ہی (طلبہ و طالبات نے تعلیم کی اہمیت پر پر اثر انداز میں ڈرامہ پیش کر تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیوں کو بیدار کیا ساتھ ہی رنگا رنگ پروگرام میں بچیوں نے جاٹ اور جٹن کی پرانی گیت پر رقص کر لوگوں کا دل جیتا ۔