March 16, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

شبِ برات کے پیش نظر سب ڈویژنل آفس میں امن کمیٹی کی بیٹھک

شبِ برات کے پیش نظر سب ڈویژنل آفس میں امن کمیٹی کی بیٹھک

حاجی پورعبدالواحد

منگل کو سب ڈویژنل آفس حاجی پور میں 13 فروری کو شب برات منا کے حوالے سے امن کمیٹی کا بیٹھک کیا گیا۔

اس بیٹھک میں ضلع انتظامیہ،نگرپریشد سیاسی رہنما، سماجی کارکن اور مسلم سماج کے لوگوں نے شرکت کی۔ ایڈمنسٹریٹو افسر رام بابو بیٹھا نے تمام شرکاء سے کہا کہ ہر تہوار کی طرح اس تہوار کو بھی امن و امان اوربھائی چارے کے ساتھ منایا جائےانہوں نے نگرپریشد کو ہدایت دی کہ مساجد خانقاہوں مزاروں اور قبرستانوں کی صفائی اور روشنی کے خاص انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مامو بھانجہ مزار کے احاطےمیں سی سی ٹی اور مجسٹریٹ اور پولیس فورس تعینات رہیں گے۔ اس کے علاوہ شہر کے تمام مساجد اور قبرستانوں کے قریب گشتی ٹیمیں بھی لگائی جائیں گی تاکہ شب برات کا تہوار پرامن طریقے سے منایا جا سکےہر سال اسلامی کیلنڈر کے آٹھویں مہینے میں شب برات کا تہوار منایا جاتا ہے، اور اس دن لوگوں میں خاص جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔ شب برات کی رات عبادت کرنے سے لوگوں کی تمام مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ مساجد میں خصوصی تیاری کی جاتی ہے، اور شب برات کی رات مساجد میں ایک خاص منظر دیکھا جاتا ہے۔ اس سال 13 فروری کو شب برات کا تہوار منایا جائے گا۔ اس دن مساجد میں لوگ نماز پڑھتے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی اللہ سے مانگتے ہیں۔ اس کے علاوہ، جتنا ممکن ہو غریبوں اور ضرورت مندوں کو خاص چیزوں کا صدقہ دیا جاتا ہے تاکہ اللہ کی رحمت حاصل ہو سکے، مختلف مقامات پر مذہبی محفل کا انعقاد ہوتا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہی شب برات کے دن لوگ اپنے آباو اجداد کی قبروں پر جاتے ہیں اور ان کے لیے خاص دعاوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ شہیدِ اعظم کمیٹی کے سکریٹری محمد نسیم احمد نے کہا کہ شب برات کی رات اپنے آباو اجداد کی قبروں پر جا کر ان کے لیے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں، اور عقیدت کے پھول چڑھائے جاتےہیں انہوں نےکہاکہ 15شعبان کے دن روزہ رکھنے کی روایت ہے۔ اس کے علاوہ عبادت کے دوران انسان اپنے آپ سے یہ عہد کرتا ہے کہ زندگی میں کبھی بھی کوئی غلط کام نہیں کریں گےاس بیٹھک میں لئیق احمد ہاشمی عرف نیرالے ، رامانند گپتا، راجد کے رہنما انیل چندر کشواہا، دیشا کے میڈیا کے انچارج اومیش تیواری، محمد شفیع احمد، محمد ارشد، ہیمن امام، محمد کلیم، محمد سر فراز انصاری اور نگرپریشد انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.