تیغی اکیڈمی ٹرسٹ ویشالی بہار نے ضلع ویشالی کے قاضی شریعت حضرت علامہ مفتی محمد علی رضا مصباحی صاحب کی پچیس سالہ دینی، ملی، سماجی، خدمات کو دیکھتے ہوئے أسد العلماء ایوارڈ سے نوازا ہے۔
تیغی اکیڈمی ٹرسٹ ویشالی بہار نے ضلع ویشالی کے قاضی شریعت حضرت علامہ مفتی محمد علی رضا مصباحی صاحب کی پچیس سالہ دینی، ملی، سماجی، خدمات کو دیکھتے ہوئے أسد العلماء ایوارڈ سے نوازا ہے۔ مفتی محمد علی رضا مصباحی ضلع ویشالی اورمظفرپور کی ایک متفقہ عالم دین ہیں۔جو اہل سنت والجماعت کی اشاعت میں تقریباً تین دہائیوں سے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔کئ دینی کتابوں کے مصنف اور تحقیقی مقالات کے مقالہ نگاراوردرس نظامیہ کے کہنہ مشق سینئراستاذ اور نکات آفریں خطیب ہیں۔انہیں خدمات کے اعتراف میں ضلع ویشالی کی مؤقر تنظیم تیغی اکیڈمی ٹرسٹ رجسٹرڈ نے متذکرہ ایوارڈ مغربی بنگال سے آئے مہمان خصوصی مصباح امت مولانا سرفراز احمد مصباحی بانی تحریک نہج الاسلام مغربی بنگال اور ضلع ویشالی کی عظیم شخصیت پیر طریقت علامہ قسیم الحق یوسفی تیغی زیب سجادہ خانقاہ یوسفیہ چاندپور فتح اورذی وقار علماء اہلسنت کے ہاتھوں ان کی خدمت میں پیش کیا۔اس موقع پر جمیع علماء اہلسنت والجماعت نے مولانا موصوف کو مبارک باد پیش کئے۔ آخر میں تیغی اکیڈمی کے روح رواں جناب مقبول احمد شہبازپوری نے با لعموم علمائے اہلسنت اور بالخصوص مولانا موصوفکی بارگاہ میں ہدیہ تشکر پیش کیا۔اس موقع پر خصوصی طور سے حضرت امام ملت حضرت علامہ قاری محمدامام بخش قادری تیغی ،مولاناقاری ابو نصر مصباحی, حافظ سعیدتیغی، غلام سرور جعفری، مولانانذیرالقادری، مولاناآصف ،صوفی پھول حسن تیغی،مولاناعبدالعلی فریدی،حافظ عبدالسلام حنفی، مولاناصدام حسین شاھی امام،حافظ معاذ، مولانانورعین،ودیگرعلمائے اہل سنت کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔