April 18, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

رحمانی فاؤنڈیشن کے صدر و خانقاہ رحمانی کے گدی نشین حضرت مولانا ولی رحمانی کا انتقال پر ملال۔ریاست کے مسلموں میں غم کی لہر۔

رحمانی فاؤنڈیشن کے صدر و خانقاہ رحمانی کے گدی نشین حضرت مولانا ولی رحمانی کا انتقال پر ملال۔ریاست کے مسلموں میں غم کی لہر۔

سمستی پور (ذکی احمد)

عالمی شہرت یافتہ و مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری و بہار جھارکھنڈ و اڑیسہ کے امیر شریعت مفکر اسلام سابق ایم ایل سی رحمانی فاؤنڈیشن کے صدر حضرت مولانا ولی رحمانی کے اِنتقال کی خبر ملتے ہی ضلع کے مسلمانوں کے اندر غم کی لہر دوڑ گئی۔انوکے اِنتقال کی خبر ملتے ہی دانشورانِ و علماء دین نے افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے انتقالِ سے بہار ہی نہیں بلکہ مُلک و عالم اسلام نے ایک ایسے عالم دین سے محروم ہو گیا ہے جس کی نظر ہر معاملے پر رہا کرتی تھی چاہے وہ شاہ بانو کا معاملہ ہو یا ٹین طلاق کا مسئلہ ہو اُنہوں نے اپنا فکر لےکر ملک کے مسلمانوں کے اندر اتحاد پیدا کرتے ہوئے قرآن و سنت رسول پر چلنے کے لئے مسلمانوں کو توجہ دلائی۔آج یہی وجہ ہے کہ مسلمان کو سنت رسول کی طرف چلنے کا شوق پیدا ہوا۔امیر شریعت کے انتقال پر ضلع کے جید عالم دین شاہی عید گاہ بیگم پور کے خطیب و امام سبک دوش استاد مولانا عبداللہ رحمانی و قاسمی شاہی عید گہ بیگم پور کے مدرسہ فیض العلوم کبئی بنگھرا کے پرنسپل مفتی افتخار عالم قاسمی پوسا یونیورسیٹی کے جامع مسجد کے خطیب و امام و مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا ظفر رحمانی و مفتی اختر امام عادل، مولانا ہاشم رحمانی، سمستی پور ضلع کے قاضی مولانا صدام حسین، قاری راشد عرفانی، ڈاکٹر قاری شاہد ، مولانا رحمۃاللہ عارشی، مرغوب رحمانی، نیو کالونی مسجد کے امام محمود علم ، زکی الرحمن، اسلام سلفی ، کانگریس ضلع صدر محمد ابو تمیم ضلع کے سینئر و بزرگ صحافی سید منظر جمیل ، صحافی نعیم الدین، صحافی زکی احمد، صحافی فیروز عالم ، صحافی تنویر عالم تنہا صحافی محمّد شوکت مظہری ۔ شاعرشیدا بگھنوی۔ماسٹر شبّیر احمد،ایڈوکیٹ انظار الحق سہارا نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہوے کہ ریاست و مُلک نے ایک ایسے عالم دین سے محروم ہو گیا ہے جس کی تلافی عنقریب میں ممکن نہیں ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ریاست کے مسلمانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج مونگیر میں ادا کی جائےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.