April 18, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

ریاض انصاری کے گھر ای ،ڈی، ٹیم کی چھاپا ماری حلقہ میں مچا کہرام

ریاض انصاری کے گھر ای ،ڈی، ٹیم کی چھاپا ماری حلقہ میں مچا کہرام

مہواویشالی / شبانہ فردوس / مرکزی حکومت کے جانب سے چلاۓ جارہے ملک گیر پیمانہ پر ای ڈی ٹیم کی چھاپا ماری سے ملک گیر وزراء سے لیکر صوبائی وزراء تک پریشان ہو رہے ہیں اس چھاپا ماری میں سیاسی رہنما سے لیکر سماجی اور ملی رہنما بھی زد میں آ رہے ہیں لیکن اس ای ڈی کے سامنے کسی کا کچھ نہیں چلتا ہے پکڑے جانے کے بعد سیدھے جیل رشید ہوتے ہیں اور اپنی صفائی دینی پڑتی ہے واضح ہوکہ مورخہ 08-09-2022 کی صبح مہواویشالی اسمبلی حلقہ کے چہرہ کلاں بلاک موضع چھپرہ خرد باشندہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے سابقہ مہوا اسمبلی ایم ایل اے امیدوار و میڈیسن ایم آر و سماجی سیاسی ملی خادم محمد ریاض انصاری کے یہاں ای ڈی کی ٹیم صبح 7 بجے پہونچی اور جناب انصاری کے گھر پر چھاپا ماری کی جہاں سے ٹیم کو کچھ حاصل نہیں ہوئی اور ٹیم اپنے جگہ کو واپس ہوگئ اطلاع کے مطابق لگ بھگ دو مہینہ قبل پوپلر فرانٹ آف انڈیا تنظیم کی صوبائی آفس پٹنہ میں ای ڈی کی ٹیم نے چھاپا ماری کی تھی اور ٹیم نے شک کی بنیاد پر اس تنظیم کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی جس کی تفصیل اخباروں میں پڑھنے کو ملا تھا معلوم ہو کہ جناب انصاری کو بھی اس تنظیم سے جڑے رہنے کا سراغ ملا جس کی وجہ کر ای ڈی ٹیم نے چھاپا مارا جبکہ اس تنظیم کے مرکزی سربراہ پچھلے چھاپا ماری میں واضح طور پر کہا تھا کہ یہ تنظیم دہشت گردوں کا تنظیم نہیں ہے بلکہ یہ تنظیم ملک کے آئین کے مطابق ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے ہے جس کی سند بھی میرے پاس ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ شک لا علاج بیماری ہے شک کے بنا پر آدمی مرجاتا ہے مگر شک ختم نہیں ہوتا اور اسی شک کے بنیاد پر ٹیم نے جناب انصاری کے گھر پر چھاپا ماری کی جس سے حلقہ میں کہرام سا مچا ہوا ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.