باشندگان بہار سے ضروری اپیل _____________________ حکومت بہار کے ذریعے ذاتی مردم شماری کا آغاز ہونے جارہاہے۔مذکور عمل متعدد امور کے لحاظ سے ہم سب کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس سلسلے میں انتہائی محتاط و ہوشیار رہ کر مردم شماری کے عمل کو انجام دینا/دلوانا ضروری ہے۔ اس لئے ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے تمام باشندوں سے ہماری پرزور اپیل ہے کہ آج جمعہ کو اپنی اپنی مساجد کے ائمہ کرام کے ذریعے اعلان کروادیا جائے کہ مورخہ 7 جنوری 2023 سے ذاتی مردم شماری जाति जनगणना کا عمل شروع ہونے جارہا ہے۔ آپ اپنی موجودگی میں ذاتی مردم شماری کروائیں اور رسید حاصل کر لیں۔ خیال رہے کہ ذات والے کالم میں شیخ،کلہیا،انصاری،مومن،دھنیا،منصوری،شیر شاہ یا جو جس ذات سے تعلق رکھتے ہیں وہی لکھوائیں نیز مذہب کے کالم میں اسلام ہی لکھوائیں۔اس سلسلے میں کسی کے بہکاوے یا سمجھانے پر قطعی اعتبار کرنا باعث نقصان ہوگا۔ جمعہ کے اعلان کے علاوہ بھی سماج کے باشعور طبقہ سے اپیل ہے کہ چلتے پھرتے اس اہم موضوع پر بھی مذاکرہ کرتے رہیں!
عرض کنندہ محمد اطہر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ارریہ 30/دسمبر 2022 یوم الجمعہ