April 21, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

حاجی نسیم غازی پوری نے 200 غریبوں کے بیچ کئے کمبل تقسیم

حاجی نسیم غازی پوری نے 200 غریبوں کے بیچ کئے کمبل تقسیم

مہواویشالی / عادل شاہ پوری / قوم کے خادم ملت کے دردمند اخلاق و اخلاص کے پیکر بلند کردار الحاج نسیم احمد چشتی خوشحالی و انکی اہلیہ الحاج اعظمہ خاتون اور بڑے فرزند الحاج محمد شاہد حسین انصاری مقام غازی پور ، پنچایت افرول بلاک راجا پاکر اپنے رہائش گاہ غازی پور میں افرول پنچایت کے 13 وارڈوں کے تقریباً 200 غریبوں ، مزدوروں ، بے سہاروں ، لاچاروں کے بیچ گزشتہ دوپہر کے وقت کڑاکے کی ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے قیمتی کمبل کو تقسیم کئے جہاں غریبوں اپنی نیک دعاؤں سے نوازا اس موقع سے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے جناب نسیم غازی پوری نے کہا کہ اس طرح غریبوں کی مدد کرنے سے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے اور سماج میں ایک اچھا پیغام بھی جاتا ہے اسلیئے دولت مندوں کو چاہئے کہ ضرورت مندوں کو وقت کے مطابق جہاں تک ہوسکے جس طرح ہوسکے جتنا ہوسکے اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کرنی چاہئیے اسلئے کہ مالداروں کے مال میں اللہ نے غریبوں کا بھی حصہ رکھا اور جوبھی دیں صاف دل سے دیں تاکہ اس کا اجر اللہ ہم سب کو بہتر دے سکے پروگرام کا آغاز سرپنچ شوہر پارس ناتھ سنگھ نے اپنی باتوں سے کی اور کہا کہ نسیم احمد ہمارے دوستوں میں عزیز دوست ہیں دلی سے جب آتے ہیں تو ہم لوگوں سے مل کر اجتماعی طور پر غریبوں کی مدد کرتے رہتے ہیں اس موقع سے غازی پور اور افرول پنچایت کے مکھیا راجیو پٹیل ، سبکدوش ٹیچر بھونیشور راۓ ، شیتاب لال راۓ ، پروین کمار ، محمد نظام ، محمد بلال ، محمد شکیل انصاری ، محمد مظہر ، محمد زاہد ، محمد شمیم مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری ویشالی ، صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری ویشالی ، نے اس نیک کام کے لئے حاجی نسیم غازی پور کے ساتھ ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحت کاملہ عاجلہ کے ساتھ درازیہء عمر کی دعائیں دیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.