April 19, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

حج 2023 کا اعلان کے ساتھ گزشتہ سال سے حج 2023 پچاس ہزار فی کش سستا ہوگا

حج 2023 کا اعلان کے ساتھ گزشتہ سال سے حج 2023 پچاس ہزار فی کش سستا ہوگا

1- غیر محرم کا قید ہٹایا گیا تنہا بھی جاسکتیں ہیں خاتون حج پر
2- عازمین حضرات اپنے پسند کے شہر سے ہوائی مرکز سے روانہ ہوں گے حج پر
3- عازمین حج سامان سفر کے لئے بیگ، ٹرولی خود خریدیں گے
4- حج 2023 کے لئے عازمین و عازمات کو حج فارم امسال مفت میں ملیں گے
5- عمر کا قید ہٹایا گیا زیادہ عمر کے عازمین و عازمات بھی جاسکتے ہیں حج پر
6- ضعیف العمر عازمین و عازمات کو خصوصی ترجیح دی جاۓگی

مہوا ویشالی / عادل شاہ پوری /پچھلے کئی مہینوں سے 2023 کی عازمین و عازمات ٹکٹکی باندھے ہوئے انتظار کر رہے تھے کہ کب حج کا اعلان ہو وہ وقت آگیا اس لائن کے ساتھ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے دہائی بھارت سرکار کی ۔ بہار ریاستی حج معاون گروپ کے تحت زی سلام خبر نامہ کے موصولہ اطلاع کے مطابق حج 2023 کا بڑا اعلان ہوگیا ہے اب عازمین و عازمات حضرات کی ٹکٹکی ختم ساتھ ہی امسال سفر حج میں تبدیلی کرتے ہوئے کئی سہولیات بھی دیئے گئے ہیں جس میں گزشتہ سال سے فارم سے لیکر روانگی تک میں بھارت سرکار نے تبدیلی لائی ہے اول گزشتہ سال میں عازمین حج نے فی کش 400 روپیہ فارم کا قمیت دیئے تھے اس بار مفت میں دئیے جائیں گے ، عازمین حج امسال اپنے پسند کے شہر سے آسانی کے لئے ہوائی مرکز کا انتخاب کریں گے جہاں سے وہ سفر حج پر جائیں گے ، گزشتہ سال سے امسال عازمین حج کو فی کش 50000 پچاس ہزار سستا ہوگا ، عازمین حج سامان سفر کے لئے بیگ ، ٹرولی خود خریدیں گے وہیں چھاتا ، چادر ، گلاس وغیرہ اشیاء کا رقم نہیں ادا کرنا ہوگا ائیر لائنس کو ، بڑا فیصلہ میں امسال عازمات حج غیر محرم کے ساتھ تنہا بھی جا سکتیں ہیں حج پر ، ضعیف العمر عازمین و عازمات کو دی جاۓگی خصوصی ترجیح ، 45 سال سے زیادہ عمر کے عازمین و عازمات بھی جاسکتے ہیں حج پر لیکن مذکورہ خبر فی الوقت بہتر دکھائی اور سنائی دیتا ہے لیکن یہ تو سفر حج کے بعد ہی حاجی صاحبان کے تاثرات سے معلوم ہوگا کہ حج گزشتہ سال سے کتنا سستا ہوا یا کتنا مہنگا یہ باتیں العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ کے بانی و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری بلاک چہرہ کلاں ویشالی نے نمائندہ سے دیر شام خصوصی طور پر اطلاع دی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تو طے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جسے پسند کر لیا ہے وہ بخوشی جائیں گے اور بخوشی آئیں گے اللہ پاک تمام عازمین و عازمات کو ہر معاملہ آسان فرمائے آمین
تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.