آر کیور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
آر کیور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
غریبوں لاچاروں کی خدمت سے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے / ڈاکٹر نوشاد
حاجی پور / عادل شاہ پوری / مہوا اسمبلی حلقہ کے چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع اختیار پور سیہان میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر محمد نوشاد جنرل فیزیشین کولکاتا ، ڈاکٹر محمد پرویز کولکاتا ، ڈاکٹر ترنم پروین کولکاتا ، ڈاکٹر شمیم انصاری ایم ڈی ، ایم بی بی ایس آسمہ اسپتال دیسری روڈ مہوا ، ڈاکٹر سجاد مہوا ، پیتھولوجی کے ڈاکٹر آصف رضا ، ڈاکٹر نوشاد عالم ، ڈاکٹر توقیر عالم ، ڈاکٹر شہناز گل ، ڈاکٹر اعجاز احمد سمیت درجنوں ڈاکٹر نے آۓ ہوئے مریضوں کا بلڈ پریشر ، بلڈ شوگر ، بلڈ گروپ ، قلبی مرض وغیرہ کی مفت جانچ کر مفت میں انگریزی دوا کے ساتھ ہیمیوپیتھی دوا بھی دی واضح ہوکہ یہ پروگرام آر کیور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈاکٹر عبد الرؤف صاحب کے دولت کدہ پر ہوا پروگرام کے کوڈینٹر غلام مصطفیٰ ناری خرد کی جانی معاونت قابل تعریف تھی اجلاس کی صدارت ہائ اسکول سیہان کے سبکدوش ٹیچر ہرینند پرساد اور نظامت ڈاکٹر کلیم اشرف نے کی اس پروگرام کے مہمان خصوصی ایم ایل سی جد یو جناب پروفیسر غلام غوث و مہمان اعزازی راجد سابق وزیر ثقافت جناب شیوچندر رام و مائنوریٹی ویلفیئر آفیسر جناب ساجد حسین حاجی پور ویشالی کے ساتھ ساتھ جد یو اقلیتی سیل ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری ، صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری ، مکھیا ہاشم انصاری بکساواں ، سابق مکھیا و جد یو اقلیتی سیل ضلع ویشالی صدر مصطفٰی حسن ، جد یو اقلیتی ضلع ویشالی نائب صدر ابرار انصاری ، مکھیا بھولا پرساد ، بی جے پی لیڈر اوپیندر راۓ ، ماسٹر محمد انیس ، ماسٹر لال بابو مہتو سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے اس موقع سے اپنے خطاب میں جناب غوث نے ڈاکٹر نوشاد اور فاؤنڈیشن کے رکن کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دیہی حلقہ میں اس طرح کا کیمپ غریبوں اور ناداروں کے لئے زندگی بخش ہوتی ہے جہاں مفت میں بیماری دور ہوجاتی ہے اور صحت لوٹ آتی ہے وہیں ڈاکٹر نوشاد نے کہا کہ غریبوں ، لاچاروں ، ناداروں ، بے سہاروں کا خدمت کرنے سے مجھے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے ان کے والد محترم ڈاکٹر عبد الرؤف انصاری نے کہا کہ یہ خدمت سال میں دو مرتبہ دیا جائے گا وہیں مصطفیٰ حسن چاند پور اور مکھیا ہاشم انصاری نے کہا کہ یہ پروگرام دیہی علاقوں میں آب حیات کی طرح ہے جہاں لوگوں کو مفت میں جانچ کر مفت میں دودا دی جائے مبارکباد کے مستحق ہیں ڈاکٹر نوشاد عالم پروگرام کا اختتام ڈاکٹر سبکدوش ٹیچر ششی بھوشن سنگھ کے اظہار تشکر پر ہوا
تصویر میل پر ہے
