انشاءاللہ انڈیا 2024 میں محبت کی جیت حاصل کریگی اور این ڈی اے ہارے گا / شیو چندر رام مہوا
انشاءاللہ انڈیا 2024 میں محبت کی جیت حاصل
کریگی اور این ڈی اے ہارے گا / شیو چندر رام
مہوا ویشالی / شبانہ فردوس / راجد پارٹی کے سابق وزیر ثقافت جناب شیو چندر رام نے گزشتہ دنوں راجد پارٹی کے سابق سینئر لیڈر تیج تجسوی کے منہ بولی چاچا اور راجد سپریمو لالو پرساد کے منہ بولی حاجی صاحب و سابق راجد پارٹی کے مہوا بلاک صدر حاجی ڈاکٹر محمد حسین انصاری صاحب کی خیریت دریافت کرنے مرژا نگر ڈوگرہ اپنے کچھ حامیوں کے ساتھ پہونچے جہاں وزیر ثقافت سے حاجی صاحب نے اپنی دیرینہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے جناب لالو پرساد یادو و رابری دیوی کے خیرت پوچھے وہیں سیاسی ہل چل کے تعلق سے بھی کچھ باتیں پوچھیں جہاں وزیر ثقافت نے بتایا کہ جناب لالو پرساد یادو اور محترمہ رابری دیوی ان دنوں خیریت سے ہیں وہیں ایک سوال کے جواب میں شیو چندر رام نے کہا کہ راجد اور جدیو میں کوئ کھٹاس نہیں ہے 2024 عام انتخاب میں مودی کے خلاف قدم سے قدم ملاکر چل رہے ہیں یہ بہت خوشی کی بات ہے اور یہ محبت آخری دم تک بنی رہیگی اور اسی محبت کے سہارے نفرت کو ہرا کر انشاءاللہ محبت کی جیت انڈیا حاصل کریگی اور ملک ہندوستان میں گنگا جمنی تہذیب کی سرکار قائم ہوگی اس موقع سے ماسٹر امتیاز احمد ، ماسٹر محمد ارشاد ، محمد کمال ، محمد انجم وغیرہ موجود تھے
