September 30, 2023

NR INDIA NEWS

News for all

ویشالی شاہ پور خرد میں آمد رسول کانفرنس کا انعقاد مومن جلوس محمدی باشرع نکالیں ، نہیں تو جلوس محمدی نہیں نکالیں / ڈاکٹر امجد رضا

ویشالی شاہ پور خرد میں آمد رسول کانفرنس کا انعقاد
مومن جلوس محمدی باشرع نکالیں ، نہیں تو جلوس محمدی نہیں نکالیں / ڈاکٹر امجد رضا

مہوا ویشالی / شبانہ فردوس / آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم دنیامیں پھیلی ہوئ کفر و ضلالت کو مٹانے اور دین اسلام کو پھیلانے کے لیے ہوئی آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سالانہ منانا صحیح اور بجا ہے لیکن اس کا اصل مقصد رسول اکر کی اسوہ حسنہ کو ایک مبلغ بن کر داعی بن کر ان کے اخلاق حمیدہ کے ساتھ قول و فعل کے اعتبار سے پکے اور سچے مومن بن کر زندگی کو گزارنا آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل مقصد ہے اسلئے عاشق رسول سے میری گزارش ہے کہ جلوس محمدی نکالیں تو شرعی قوانین کو پاس رکھتے ہوئے نکالیں نہیں تو جلوس محمدی نہیں نکالیں تو بہتر ہے یہ باتیں اہل سنت والجماعت کے موقر عالم دین ڈاکٹر مفتی امجد رجا امجد قاضی شہر ضلع پٹنہ ادارہ شریعہ بہار جھارکھنڈ اریسہ سلطان گنج پٹنہ نے آمد رسول کانفرنس شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلا مہوا ویشالی میں خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے یہ بھی کہا کہ آمد رسول کے موقع سے مسلمان رسول کی آمد مرحبا کے نعروں سے جلوس محمدی میں حلقہ گونجا دیتے ہیں لیکن اس خوشی کے موقع پر جوش میں ہوش کھو دیتے ہیں اور جس کام سے شرع نے منع فرمایا اس کام کو بھی اس موقع سے کر گزرتے ہیں جس کو شریعت نے سخت طور پر منا فرمایا ہے ایک سوال کے جواب میں مولانا امجد رضا امجد نے کہا کہ جلوس محمدی نکالنے والے باوضو ہوں شرع کے مطابق ہوں نعروں میں چیخ پکار نہ ہو جلوس سے دوسروں کو ایذا رثانی نہ ہو انہوں نے مزید ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈی جے اور باجے کا تہمت مخالفین لگاتے ہیں میں نے اج تک کسی پاک جلوس میں ڈی جے اور باجا نہیں دیکھا ان کے علاوہ قاضی شہر مہواویشالی حضرت مولانا مفتی محمد علی رضا مصباحی حضرت مولانا مفتی محمد مستقیم جلال پوری حضرت مولانا زبیر عالم رضوی محمد پور ، امام مسجد شاہ پور خرد مولانا محمد وسیع احمد نے بھی خطاب فرمایا شاعر اسلام مقبول احمد شہباز پوری ، شاعر خوش فکر عبد اللہ امامی ، رونق ویشالوی نے نعتیہ شعر سنا کر محفل کو منور فرمایا اس پروگرام میں محکمہ آبی وسائل بہار سرکار پٹنہ کے ایس ڈی او خورشید احمد گوپال گنج و جد یو اقلیتی سیل ضلع ویشالی سیکریٹری محمد ظہیر انصاری جلال پور بھی شریکِ ہوئے اس کے علاوہ محمد ذاکر حسین پٹنہ ، محمد مسرور ، محمد جہانگیر ، محمد صبا کریم ، محمد ناظم اسد ضیاء ، شبیر ضیاء مہمان خصوصی کا پرزور استقبال کیئے اور جلسہ کو کامیاب کرنے میں پیش پیش رہے سامعین میں عبد الروف انصاری ، نائب سابق سرپنچ ابو لکلام انصاری، ریحان فریدی ، محمد خادم ، ماجد بابا ، ماسٹر محمد نسیم ، محمد مرتضی متھنا ، حافظ جہاں گیر ، حاجی عطا اللہ انصاری ، عبد اللہ انصاری ، انجینئر سرفراز احمد ، ڈاکٹر محمد شہباز ، ببلو انصاری ، محمد بشیر چاچا ، اکرام الحق نائب پر مکھ افضل انصاری ، لوسپا پارٹی کے ضلع ویشالی صدر ارشد انصاری ، امانتدار محمد ظفیر ، عادل شاہ پوری ، عبد الکلام صاحبان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعدہ لنگر عام طعام کے ساتھ رخصت ہوۓ جلسے کی صدارت مفتی علی رضا مصباحی اور نظامت امام مسجد جلال پور بیربھان حضرت مولانا اکبر علی اشرفی نے بحسن وخوبی انجام دیئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.