May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

صدر جمہوریہ ہند ایوارڈ اعجاز عادل کو ملنا ضلع ویشالی کے لئے مسرت کی بات / انوار الحسن وسطوی

صدر جمہوریہ ہند ایوارڈ اعجاز عادل کو ملنا ضلع ویشالی کے لئے مسرت کی بات / انوار الحسن وسطوی
عزیزم اعجاز عادل کو صدرِ جمہوریہ ایوارڈ ملناایماندارانہ صفحافت کا ثمرہ / سید مظاہر عالم
مہواویشالی / شبانہ فردوس / ملک ہندوستان کے سابق صدرِ جمہوریہ ہند و میزائل مین اے پی جے عبد الکلام ایوارڈ سے اردو ادب کے خادم مفت اردو کوچنگ کے بانی و استاد اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں ویشالی کو روائل جی فاؤنڈیشن مظفرپور دامودرپور کے جانب سے حکومت بہار کے سائنس آف ٹکنالوجی وزیر اسرائیل منصوری صاحب و سابق ایم پی غلام رسول بلیاوی صاحب مہتمم اداریہ ء شریعہ سلطان گنج پٹنہ و پرو گرام میں موجود اہم شخصیات کے ہاتھوں ایوارڈ سے سرفراز ہونا ضلع ویشالی کے ادبی و صحافتی میدان کے دانشوروں کے لئے ساتھ ہی ضلع ویشالی کے لئے مسرت و شادمانی کی بات ہے کہ عزیزم نے ضلع ویشالی کا نام روشن کیا اور اپنی بے لوث خدمت کی بدولت صدرِ جمہوریہ ایوارڈ اپنے نام کیا یہ باتیں اردو ادب کے قلمکار ، نثر نگار ، کئ اردو ادبی تنظیم کے رکن ، خادم اردو جناب انوار الحسن وسطوی حاجی پور اور استاد تغزل پروفیسر ناظم قادری سنگھارہ ویشالی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاانہوں نے یہ بھی کہا کہ عزیزم عادل کو اس ایوارڈ سے مزید اردو کی بے لوث خدمت کرنے کے لئے حوصلہ بڑھائیگا ساتھ ہی ام المدارس مدرسہ احمدیہ ابابکر پور ویشالی کے سابق صدر مدرس و خانقاہ شمسیہ چک اولیاء کے سجادہ نشیں و کئ شعری کتابوں کے مصنف الحاج سید مظاہر عالم مظاہری شمسی اور کئ ہندی پرنٹ و اردو لنک پیز اخبار و این آر انڈیا نیوز و روز نامہ بہار منتھن کے ریاستی انچارج صحافی نسیم ربانی نے کہا کہ اعجاز عادل کو صدرِ جمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز ہونا ان کے ایماندارانہ صفحافت کرنے کا ثمرہ ہے عزیزم خوش اخلاق خوش مزاج بھی ہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ اس سے بھی بہتر اردو کی خدمت کرنے کا جزبہ عطا فرمائے اور درازیہ عمر عطا فرمائے وہیں پروفیسر ظفر انصاری ظفر سینئرل یونیورسٹی الہ آباد اور محکمہ آبی وسائل بہار سرکار پٹنہ کے ایس ڈی او خورشید احمد اور نئ نسل کے نوجوان بے باک شاعر بشر رحیمی اور ایس آر فیس بُک میڈیا کے بانی نوجوان صحافی مقالہ نگار قمر اعظم صدیقی نے مشترکہ طور پر کہا کہ برادر عزیز عادل شاہ پوری بے باک صحافی و شاعر ہیں اپنے صحافتی میدان کو مثبت خبروں سے سجایا ہے جس کے نتیجے میں صدرِ جمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز ہوۓ انہوں نے اپنے صحافتی میدان کو سامان تجارت نہیں بنایا پروفیسر ظفر اور ایس ڈی او خورشید نے مزید کہا کہ برادرم عادل شاہ پوری ہم عصر ہیں انہوں نے شاعری میں بھی کبھی بھی غلط منظر کو نہیں باندھا سچی بات کو جگہ دی یہی وجہ ہے کہ عادل شاہ پوری نے صحافت میں بھی سچی بات کو جگہ دی اور بے لوث خادم کی طرح اردو زبان کی آبیاری آج تک کی ہے جی فاؤنڈیشن مظفر پور دامودر پور کو ہم سب مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ خادم اردو عادل شاہ پوری کے اعتراف میں سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبد الکلام ایوارڈ سے نوازا یقناً عادل شاہ پوری ایسے کئ ایوارڈ کے مستحق ہیں جنہوں نے اردو ادب کا اور ضلع ویشالی کا نام روشن کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.