April 19, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

جواں سال بے باک صحافی اعجاز عادل اردو ادب کےسچے خادم/ عرفان الحق

جواں سال بے باک صحافی اعجاز عادل اردو ادب کےسچے خادم/ عرفان الحق

مہواویشالی / شبانہ فردوس / ضلع ویشالی بلاک چہرہ کلاں شاہ پور خرد کے جواں سال بے باک صحافی اعجاز عادل شاہ پوری اردو زبان و ادب کے سچے خادم یہ باتیں پاتے پور بلاک کے چکنوٹہ باشندہ حضرت مولانا محمد عرفان الحق نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دنوں جواں سال صحافی اعجاز عادل شاہ پوری کو سابق صدر جمہوریہ ہند و میزائل مین ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام ایوارڈ مظفر پور میں حکومت بہار کے سائنس آف ٹکنالوجی وزیر جناب اسرائیل منصوری و سابق ایم پی و ادارہء شریعہ سلطان گنج پٹنہ کے مہتمم حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی کے ہاتھوں ملنے پر ام المدارس مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور ویشالی میں مسرت وشادمانی کا ماحول بنا ہوا ہے معلوم ہوکہ صحافی اعجاز عادل مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور ویشالی سے فیضیاب عالم دین ہیں جس‌طرح باغبان کو اپنے باغ کا پھول دیکھ کرجو مسرت حاصل ہوتی ہےو ہی روحانی خوشی باغ احمد میر کے باغبان حضرت مولانا شمیم احمد شمسی کو حاصل ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ام المدارس مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور کے لائق و ہونہار فرزند ابھرتے ہوےَ جواں سال صحافی اعجاز عادل کو صحافت کے میدان میں ایوارڈ حاصل ہونے پر مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور سے فیض یافتہ اعجاز عادل کے اساتذہ کرام میں خانقاہ شمسیہ چک اولیاء کے سجادہ نشین جانشین شیخ الحدیث جامعہ رحمانی مونگیر علیہ رحمۃ الرضوان اور مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور کے سابق پرنسپل حضرت مولانا سید مظاہر عالم مظاہری صاحب دامت برکاتہم العالیہ جو اپنے زمانہ کے باکمال روحانی شخصیت میں شمار ہوتے ہیں ساتھ ہی مولانا رئیس اعظم سلفی علیہ رحمۃ الرضوان ، حضرت مولانا آفتاب عالم مفتاحی علیہ رحمۃ الرضوان ، قاضئ شہر ویشالی رکن امارت شریعہ پھلواری شریف پٹنہ حضرت مولانا عبدالشکور صاحب علیہ رحمۃ الرضوان وغیرہ استاد کے نام شامل ہیں معلوم ہوکہ ان تمام روحانی اساتذہ کرام کے بڑے گہرے اثرات صحافی اعجاز عادل کی شخصیت میں پیوستہ ہے جس کی جھلک ان کے تحریرو تقریر میں پڑھنے اور سننے کو ملتی ہے انہوں نے اس مسرت کی گھڑی پر ام المدارس مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور ویشالی کے پرنسپل حضرت مولانا شمیم احمد شمسی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے اور حالیہ تمام اساتذہ کرام سے درخواست کی کہ اعجاز عادل آپ کے مدرسے کے طالب علم رہے ہیں اس لیے ایوارڈ ملنے سے مدرسہ کے ساتھ اساتذہ کرام کے بھی نام روشن کئے ہیں اس لیے مدرسہ ہٰذا میں ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کر انہیں حوصلہ افزائی کرنے کا کام کریں تاکہ اردو زبان کی مزید خدمت کرنے کا جزبہ سلامت رہے وہیں ماسٹر محمد ارشاد چک اولیاء ، ماسٹر محمد اسلام بہبلپور ، ماسٹر محمد امتیاز جنداہا ، مکھیا ہاشم انصاری بکساواں پنچایت بلاک گورول نے بھی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اعجاز عادل ملی ، دینی ، تعلیمی ، سماجی باتوں کو منصفانہ طور صحافت کے ذریعے سے قوم کی آواز بن کر پہونچاتے رہتے ہیں

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.