والدین اولادوں کی شادی سنت طریقہ پر کریں اس کوترک کرنے بربادی کی علامت / مولانا ارشاد
والدین اولادوں کی شادی سنت طریقہ پر کریں اس کوترک کرنے بربادی کی علامت / مولانا ارشاد
مہواویشالی/ شبانہ فردوس / د یسری بلاک کے تحت مادھو پور میں ایک شادی کی تقریب سے حضرت مولانا ارشاد عالم مہنار نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ شادی کی تقریب ہو یا کوئی اور تقریب ایسی اگر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت طریقے پر ہوتی ہے تو وہ بابرکت ہوتی ہے اسی طرح شادی بھی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر ہوتی ہے تو وہ شادی بابرکت ہوتی ہے اور شادی شادی کہلاتی ہے اس لیے امت مسلمہ نبی کی سنت کو اپنا کر ہی کوئی کام کا انجام دینے کی کوشش کریں ترک سنت گمراہی اور بربادی کی علامت ہے ، مولانا علی حسین رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شادی خوشی کی تقریب ہوتی ہے لیکن شادی میں سادگی کو اللہ کے رسول نے پسند کیا ہے اس لیے شادی میں سادگی کو اپنائیں اور اللہ اور اللہ کے رسول کو خوش کو خوش کرنے کوشش کریں ، مولانا حبیب اللہ رضوی نے اپنی دعایہ کلمات میں سیٹھ حمید اللہ انصاری و سیٹھ عبد اللہ انصاری ، ہدایت اللہ انصاری ، اور ماسٹر رحمت اللہ انصاری کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بابو سیف اللہ اور بابو سمیع اللہ کی شادی فضول خرچی سے بچیں فضول خرچی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند نہیں ان کے علاوہ مداح رسول قمر رئیس ، حافظ قمر انیس ، صوفی جمال ، حسرت برکاتی مہواویشالی ، مجاہد اسلام ، امجد علی امجد ، توفیق رضا ، ماسٹر فیض احمد فیض ، حاجی ہاشم ، حسان عادل نے نعتیہ کلام پیش کر محفل کو منور کیا نظامت کے فرائض یک بعد دیگرے اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہوا ویشالی و خطیب و امام مادھو پور مسجد حضرت مولانا محمد امیر الدین صاحب نے بحسن وخوبی انجام دیئے اس موقع سے نوشاہ کے دادا حاجی جمیل احمد ، راجد لیڈر محمد طفیل احمد عرف پٹیل جی ، محمد شکیل انصاری ، محمد سرور علی ، احتشام آصف ، اسجد احمد ، انظمام صادق ، انعام عادل ، شمال نبی ، آل نبی ، عبد القادر سمیت شادی کی نسبت سے محفل میلاد میں شریک محفل تھے
تصویر میل پر ہے
