April 21, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

اس دنیا میں مومن کا وجود عارضی ہے،اعمال نیک سےزندگی کو مزین کریں / الحاج نسیم غازی پوری

اس دنیا میں مومن کا وجود عارضی ہے،اعمال نیک سےزندگی کو مزین کریں / الحاج نسیم غازی پوری

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / اس دنیا میں مومن کا وجود عارضی اور فانی کے ساتھ ساتھ چند روزہ کی زندگی ہے اس اپنی زندگی کو اعمال نیک سے مزین کریں یہاں کی رنگینیاں محض چند روزہ ہیں ابدی زندگی صرف آخرت کی زندگی ہے ۔ جہاں ذرے ذرے کا حساب دینا ہے اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ کامیاب زندگی دراصل وہ ہے جو جہنم کی آگ سے بچ جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے یہ باتیں قوم و ملت کے ہمدرد بے لوث ملی خادم الحاج محمد نسیم غازی پوری نئ دلی غفار منزل جامعہ نگر نے اپنی آبائی گاؤں غازی پور ، بلاک راجاپاکر ویشالی میں اپنے رہائش گاہ پر نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ دوڑ میں اسلامی معاشرے میں بے حیائی اور برائی سود خوری اور سب سے برا یہ کہ مذہب اسلام سے بچیوں کا انخلا اور دوسرے مذہب کی طرف راغب ہونا اور اس کا اختیار کرنا ہمارے معاشرے کے لیے ایک بہت بڑا المیہ بنتا جا رہا ہے اور ہم نیت باندھ کر قیام میں کھڑے ہوکر صرف ایک دوسرے کو تک رہے ہیں غور طلب بات ہے کہ اس انخلا سے ایک فرد نہیں ایک خاندان نہیں بلکہ پورا معاشرہ برباد ہو رہا ہے اور ہماری سروں کی پگڑیاں پیروں میں چلی آئ جو بے حد افسوس کی بات ہے جبکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کسی قوم میں سود اور زنا اور بے حیائ عام ہو جائے تو وہ خود کو اللہ کے عذاب کا مستحق بنا لیتی ہے آج ہمارا یہی صورتحال سامنے ہے ساتھ ہی ایک دوسرے کے ساتھ جعلسازی بدکاری اور غیر مہذبانہ طریقہ کا معاشرہ میں فروغ نے ایک دوسرے پر ایمان و یقین کو پارہ پارہ کردیا ہے ساتھ ہی نابالغ لڑکیوں اور لڑکوں کے ہاتھوں میں ہائ پروفائل مبائیل کا استمعال جہاں واٹس ایپ فیس بک وغیرہ کا استمعال کرتے ہیں جس میں 80 فیصد سے زیادہ ننگی تصویریں دیکھی جاتی ہیں اور اس گندی تصویر کا اثر حالیہ دنوں میں اخباری رپورٹ میں بھی دیکھا اور پڑھا جا رہا ہے ہر روز نئی خبروں سے اخبارات اور ٹی وی بھرے پڑے رہتے ہیں جس کو سن کر اور پڑھ کر اچھے اور نیک لوگوں پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے اور انہی بد اعمالیوں کا خمیازہ معاشرے کے بچے اور بچیوں پر پرتا ہے اور ساتھ ہی معاشرہ اللہ کے طرف سے اجتماعی آفت و عذاب کے انے کا ایک بنیادی سبب بن جاتی ہے لہذا ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہیئے کہ ہمارا نفس ، نفس مطمئنہ ہو اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نفس کی لغزشوں ، شرارتوں اور شیطان کی چالوں سے محفوظ رکھے اور ہماری غلطیوں پر پردہ ڈالدے اور خطا ؤں سے درگزر فرماۓ آمین ثم آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.