March 14, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

قاری امام بخش قادری علیہ الرحمہ کی اہلیہ مخدومہ مدینہ خاتون کا انتقال

قاری امام بخش قادری علیہ الرحمہ کی اہلیہ مخدومہ مدینہ خاتون کا انتقال

*مہوا ویشالی / عادل شاہ پوری / کُل نَفسٍ ذائِقَتہُ المَوت – ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے جس سے کسی مذہب و مسلک کے ماننے والوں کا انکار نہیں اسی کڑی میں نہایت افسوس کے ساتھ یہ اعلان کیا جارہا ہے کہ مکرم معظم مہذب شاگرد بدر ملت و فقیہ ملت و مرید سرکار سرکانہی مظفر پور یادگار سلف بانی و سربراہ اعلی دارالعلوم اہل سنت تیغیہ فیض الرسول تیغی نگر مہوا ویشالی کے بانی پیر طریقت صوفئ با صفا حضرت گل گلزار امام ملت پیر طریقت قاری محمد امام بخش قادری تیغی علیہ رحمتہ الر ضوان موضع انصار نگر ڈگرا مہوا ویشالی کی اہلیہ محترمہ نیک خاتون مخدومہ مدینہ خاتون صاحبہ کا آج بتاریخ 11 دسمبر 2023 بروز سوموار کو صبح 10 بجے 100 سو سال کی عمر میں انتقال کر گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون – واضح ہو کے مرحومہ کے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا ابو العلی فریدی صاحب اس وقت سفر پر ہیں ان کے آنے کے بعد مرحومہ کے جنازے کی نماز کا دن اور وقت کا اعلان کیا جائے گا یہ اطلاع ماسٹر دلشیر احمد انصاری ہدایت پور نے نمائندہ سے موبائل پر دی لہزا اس خبر سے آپ سب مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت فرمائیں اور جنازے کی نماز کے منتظر رہیں انشاء اللہ شام تک نماز جنازہ کا اعلان کردیا جائیگا*

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.