*مشن دکچھ* کی پڑھائی سے کمزور بچے مضبوط ہونگے / منجیت سنگھ
*مشن دکچھ* کی پڑھائی سے کمزور بچے مضبوط ہونگے / منجیت سنگھ
مہوا ویشالی/ شبانہ فردوس / چہرہ کلاں بلاک کے انچارج پروجیکٹ تعلیمی آفیسر جناب منجیت سنگھ اور انچارج جانچ ٹیم کے جناب لالا رائے نے نیو پرائمری اسکول محمد پور سیہان میں پہونچے جہاں مشن دکچھ میں پڑھنے والے بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ کرام سے بھی ملاقات کی اور ان بچوں کو مضبوط بچوں کے ساتھ کیسے جوڑا جائے اس کے لئے پڑھانے کے کچھ ترکیب بھی اساتذہ کرام کو بتاۓ تاکہ کمزور بچہ آنے والے سالانہ امتحان میں وہ اپنی کاپی کو خود حل کر لے ہندی اردو اور انگریزی کے ساتھ تمام کتابوں کو دیکھ کر پڑھنا آجائے انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ اس مشن کی یہی حقیقت ہے اور سرکار اس مشن کو اپنے ذمداری کے ساتھ نبھانے کے لئے تیار ہے صرف اساتذہ کرام کو ان بچوں پر محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سماج کا کو بچہ جاہل نہ رہ سکے
