June 9, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

مسلم آبادی کے سبھی لوگ کوویڈ کا ٹیکہ ضرور لگوائیں: بی ڈی او مہوا

1 min read

حاجی پور/مہوا(ندیم اشرف،مظہر حسن،محمد شاہ نواز )مہوا بلاک کے بی ڈی او شیوانگی کماری نے اپنے چیمبر میں مہوا علاقہ کے علماء، حفاظ،دانشوروں کے ساتھ کوویڈ 19 کے ویکسینیشن کو لیکر ایک اہم میٹنگ کی۔جس میں مسلم آبادی میں عوامی بیداری چلا کر ویکسین لینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کو لے کر عوام کئ طرح کی افواہیں ہیں جو سراسر غلط ہے۔اس افواہ و بھرم کو علماء، دانشور ہی دور کر سکتے ہیں چونکہ علماء اور دانشور کا سماج میں ایک مقام ہے۔ہم اس لئے آپ لوگوں کو اکٹھا کئے ہیں کہ آپ لوگ گاؤں،محلہ میں گھر-گھر بیداری چلائے اور تحریر و تقریر کے ذریعہ حکومت کے اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ویکسین لوگوں کو زندگی بخشنے کے لئے ہے اور اس کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔اپنے نزدیکی صحت مراکز، اسکول، آنگن واڑی مراکز میں جاکر کورونا جیسی مہلک وبا سے نجات کے لئے ویکسین لگوائیں۔اس میٹنگ میں تنظیم ائمہ مساجد کے جنرل سکریٹری مقبول احمد شہبازپوری،قاری جاوید اختر فیضی،مولانا عبدالعلی فریدی،مولانا قمر عالم ندوی، مولانا معراج،حافظ عبدالسلام حنفی وغیرہ سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.