April 30, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

نیو اساتذہ کو ریاستی ملازمین کے درجہ میں شمولیت وزیر اعلیٰ بہار کا منصفانہ قدم/ مولانا امتیاز ندوی

نیو اساتذہ کو ریاستی ملازمین کے درجہ میں شمولیت وزیر اعلیٰ بہار کا منصفانہ قدم/ مولانا امتیاز ندوی

مہوا ویشالی/ شبانہ فردوس/ جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری و العادل مفت اردو کوچنگ سینٹر کے سربراہ و بانی و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے سربراہ و بانی حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری و جد اقلیتی سیل کے ضلع ویشالی صدر و سابق مکھیا مصطفیٰ حسن و راجد لیڈر سابق مکھیا نوشاد عالم رسول پور فتح و بکساواں پنچائت کے مکھیا و جد یو لیڈر محمد ہاشم انصاری گرول ویشالی و سابق ضلع پریشد رکن چہرہ کلاں و سابق مکھیا محمد کمال الدین ابا بکر پور و راجد لیڈر پھول حسن انصاری رسول پور فتح راجد مہوا بلاک صدر جناب نسیم ربانی و انصاری ایکتا کمپنی کے ضلع ویشالی سیکریٹری غلام مصطفی انصاری ناری سمیت کئ سماجی سیاسی لیڈران نے مشترکہ طور پر نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ بہار جناب نتیش کمار و نائب وزیر اعلیٰ بہار جناب تیجسوی پرساد یادو و عظیم اتحاد کے تمام وزراء و لیڈران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے نیو اساتذہ کرام کو گزشتہ برسوں کی مانگ کو دیکھتے ہوئے 26 دسمبر 2023 کو کیبنیٹ مٹنگ میں اجتماعی رضامندی کے ساتھ سرکاری ملازم کے درجہ میں شمولیت کر ایک اچھا فیصلہ کیا اور اسکول میں بھی تعصبانہ ذہن کو ختم کرنے کا کام کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بہار جناب نتیش کمار ہمہ جہت ترقی کا ایک مضبوط ستون کے مانند ہیں ان کی دور حکومت میں امیر غریب فقیر و باد شاہ سرکاری آفیسر یا سرکاری ملازم وقت کے مطابق ہر شعبہ میں جو منصفانہ قدم اٹھاکر انوکھا کارنامہ انجام دیئے ہیں وہ قابل ستائش ہے انہوں نے ہر طبقہ کے ساتھ منصفانہ قدم اٹھانے کا کام کیا ہے اور ہر طبقہ کو خوش کرنے کا کام کیا ساتھ ہی شہر سے لیکر گاؤں تک کے بسنے والے لوگوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا کام کیا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.