April 30, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

سیہان کالج میں انٹر 2024 کا سالانہ پریکٹیکل امتحان کا آغاز

سیہان کالج میں انٹر 2024 کا سالانہ پریکٹیکل امتحان کا آغاز

 

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2024 کا ائندہ یکم فروری 2024 سے ہونے جا رہا ہے جس کو لے کر بہار کے تمام کالج میں طلبہ اور طالبات کو پریکٹیکل کا امتحان کا اغاز ہو چکا ہے واضح ہو کے چہرہ کلاں بلاک کے تحت سیہان انٹر کالج میں گزشتہ 10 جنوری 2024 سے پریکٹیکل امتحان کا اغاز ہوا جہاں آرٹ اور سائنس کے طلبہ اور طالبات نے شرکت کی اور پوچھے گئے سوال کے جواب دیے امتحان گاہ میں لکی راج، آیوش کمار ، رتک روشن، ریتک کمار ،راہل کمار ،محمد ماجد، محمد عاطف ، راہل کمار، راجیو کمار ،شازیہ پروین، عشرت پروین سمیت دیگر طلباء اور طالبات اپنے کلاس روم میں امتحان دے رہے تھے ساتھ ہی کالج کے اساتذہ کرام میں تجمل حسین، محمد کرام، اکھلیش کمار، شلندر کمار ،کماری ریتو ،نیتورانی، افتاب النبی ، محترمہ وانی، پوجا بھارتی ، کماری نیہا ویشالی ، ہیم چندر دیودی ، سچن رنجن ،کرشن مراری سمیت تمام اساتذہ کرام اپنے اپنے امتحان گاہ میں جانچ کرتے دکھے انہوں نے بدعنوانی سے پاک ماحول میں طلبہ اور طالبات کا امتحان لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.