May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

حاجی صاحب مکہ میں اللہ کی وحدانیت اور مدینہ میں ادب کو ملحوظ رکھیں / حاجی قربان علی

حاجی صاحب مکہ میں اللہ کی وحدانیت اور مدینہ میں ادب کو ملحوظ رکھیں / حاجی قربان علی

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / پاتے پور بلاک کے تحت موضع چک نصیر باشندہ جناب اختر انصاری صاحب سوۓ حرم کو روانہ ہونے سے قبل اپنے رہائش گاہ پر محفل میلاد پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد فرمایا جہاں حاجی حضرت مولانا محمد قربان علی صاحب نے فرمایا کہ حاجی صاحبان و حجن صاحبہ مکہ مکرمہ میں اللہ کی وحدانیت و اس کی ربوبیت کا یقین کامل کے ساتھ اقرار کریں اور جب مدینہ جانا نصیب ہو تو اس سرزمین پر حاجی صاحبان و حجن صاحبہ ادب کو ملحوظ رکھیں کیونکہ حج جیسی بابرکت عبادت نبی ء پاک ابراہیم علیہ السلام اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں ملا اور زیارت قبور کو حاجیوں کے لئے شفاعت کا ضامن بنایا ساتھ ہی پیر طریقت حضرت حافظ و قاری عبد القدوس صاحب نے فرمایا کہ حج بابرکت عبادت کے ساتھ ساتھ بندوں کے لئے گناہوں سے پاکی کا مژدہ سناتا ہے اور نور سے معمور کرتا ہے ساتھ ہی پیر طریقت حضرت مولانا تنویر تیغی نے فرمایا کہ حج عشق الٰہی میں ڈوبا ہوا مستانہ سفر ہے جہاں بندہ مومن اللہ پاک کا اصلی قرب پاتا ہے ساتھ ہی جامع مسجد چک نصیر کے امام و خطیب حضرت مولانا محمد شفیع الدین صاحب نے فرمایا حج بندوں کو اس طرح پاک کردیتا ہے جس طرح کوئ بچہ ماں پیٹ سے ابھی ابھی پیدا ہوا ہو یہ حج کی سب سے بڑی فضیلت ہے جو اور کسی عبادت سے حاصل نہیں ہوتی پروگرام کا آغاز حافظ و قاری مولانا اسد غنی کے تلاوت قرآن سے ہوا اور ‌نعتی گلدستہ ادیب گوہر ، رئیس کوثر ، مہر ویشالوی ، رحمت علی ، ناظر علی نے پیش کئے نظامت کے فرائض شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری نے بحسن و خوبی انجام دیئے مجلس منتظمہ جناب عالم انصاری ، محمد فرید انصاری ، علی رضا ، آفتاب بابو ، مہتاب بابو ، ریحان بابو وغیرہ پیش پیش تھے اس موقع سے خصوصی طور پر راجد پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اکبر انصاری ، محمد انور انصاری ، مولانا عرفان الحق ، محمد قاسم انصاری سمیت خویش اقارب نے شرکت کی اور عازمین حج کے لئے نیک دعائیں د

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.