May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

مولانا شبلی صاحب امارت شریعہ کے والد کا انتقال علماء کا اظہار غم

مولانا شبلی صاحب امارت شریعہ کے والد کا انتقال علماء کا اظہار غم

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / حضرت مولانا شبلی القاسمی صاحب ناظم امارت شریعہ کے والد محترم کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا جس سے اہل خانہ کے ساتھ ملی و دینی رہنماؤں کا دل غمزدہ ہوا اس غم میں ضلع ویشالی کے مرکزی ادارہ مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور کے سابق صدر الحاج حضرت مولانا محمد مظاہر عالم مظاہری قمر شمشی چک اولیاء و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے بانی و اردو ہندی مفت کوچنگ سینٹر کے با‌نی و سربراہ و العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ شاہ پور خرد کے بانی و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ و حضرت مولانا محمد نظر الہدی قاسمی مدرس مدرسہ اسلامیہ چہرہ کلاں و حضرت ماسٹر و مولانا محمد عرفان الحق کواہی چکنوٹہ و مولانا شمیم احمد شمسی مدرس مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور و پروفیسر راحت حسین چک نصیر پاتے پور ، حضرت مولانا ابوالخیر جبریل صاحب چک نصیر و ماسٹر محمد سعید صاحب ابا بکر پور سمیت کئ معزز شخصیات ضلع ویشالی کے اظہار غم پیش کئے اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا فرمائ

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.