May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

عقیدئہ توحید کے ساتھ سنت رسول پر پیرا ہونا کامیابی کی ضمانت / سید گلزار ملت

عقیدئہ توحید کے ساتھ سنت رسول پر پیرا ہونا کامیابی کی ضمانت / سید گلزار ملت

*بچوں میں دینی عصری علوم کے ساتھ سیاسی شعور بھی پیدا کریں / بلیاوی*
*اعلیٰ حضرت کے مشن کو زندہ رکھیں تاکہ آپ سب کا ایمان زندہ رہے/ مفتی شمشاد*

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ یک روزہ عظیم الشان رحمت اللعالمین کانفرنس و جشنِ دستار بندی و عرس اختر ملت رحمت اللہ تعالٰی علیہ سمرا مظفرپور سے خطاب کرتے ہوئے آل نبی وارث جبہ مولائے کائنات جانشین سرکار مسولی شریف یوپی حضور گلزار ملت حضرت علامہ الحاج سید شاہ گلزار اسمعیلی واسطی قادری رزاقی اسماعیلی زیدی حسینی صاحب قبلہ دامت برکاتہم القدسیہ سجادہ نشیں خانقاہ قادریہ اسماعیلیہ مسولی شریف نے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ توحید کے ساتھ سنت رسول صلّی اللہ علیہ وسلم کے مطابق جو زندگی گزاری وہی مومن کامیاب و کامراں ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سمرا مظفرپور میں اخلاقی بلڈنگ کا سنگِ بنیاد اور مدرسے کا قیام دین اسلام کے قلعے کا قیام ہے جس کی بنیاد میں نے آج ڈالی ہے جس سے یقینا کفرو ضلالت کی ظلمت دور ہوگی اور دین اسلام کی روشنی سے پوری ریاست روشن ہوگی ، شمش الفقہا حضرت مولانا الحاج الشاہ مفتی شمشاد احمد مصباحی صاحب قبلہ شیخ الحدیث جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی یوپی نے فرمایا لوگو ! جس دور سے ہم سب گزر رہے ہیں یہ پرفتن دور ہے جہاں سب سے زیادہ خطرہ ایمان کے جانے کا خطرہ ہے بد عقیدگی کا خطرہ جو پلک جھپکتے ہی لوٹنے کا کام کرتی ہے ایسے نازک حالات میں اہل سنت والجماعت کا جو عقیدہ رہا ہے اس پر قائم و دائم رہنا سر بلندی اور سرفرازی کی ضمانت ہے ۔ صدر ادارہ شریعہ سلطان گنج پٹنہ بہار حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب قبلہ نے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے حالات سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو دینی عصری تعلیم و نظام کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور بھی پیدا کریں تاکہ پارلیمانی منصوبوں سے واقف ہوسکے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ اپنے اولاد کو حافظ ، قاری ، عالم ، فاضل بنا رہے ہیں’ تو ایک اولاد کو اچھا سیاست داں بھی بنائیں یہ بھی آج کے ماحول میں قوم کے رہبری کے لئے ضرورت ہے ۔ ساتھ ہی اس اجلاس سے شہزادہ طبیب ملت حضرت مولانا ارشد رضا امجدی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج جو سمرا کا یہ نام جو زبان زد اور لوگوں میں مشہور ہے اور یہ باغ علم و ادب دارالعلوم ملت اسلامیہ تیغیہ جو آپ کی نظروں کے سامنے موجود ہے اس چمن کو حضرت طبیب ملت نے بڑی محنت و مشقت سے سینچا ہے اور انہی کی محنت شاقہ کا ثمرہ حسنہ ہے دور دور تک جس گاؤں میں علماء اور حفاظ نظر نہیں آتے تھے آج علماء اور حفاظ کی ایک جماعت نظر آرہی ہے طلبہ کی تربیت اور ان کے نکھار پر حضرت طبیب ملت نے بڑا گہرا توجہ دیا اور یہ ثابت کیا کہ اگر اخلاص ہو تو بڑا سے بڑا کام جس کے لیے مدت درکار ہوتا ہے اللہ تعالی قلیل مدت میں اس چیز کو پورا کر دیتا ہے، مولانا امجدی نے بتایا حضرت طبیب ملت علیہ الرحمہ نے اس علاقہ تعلیمی نظام کو بلند کرنے کے لیے انقلابی جہت سے کارنامہ انجام دیا ہے اور یہی عکس ان کے سجادہ نشین شہزادہ اکبر حضرت مولانا قاری اختر رضا قادری علیہ الرحمہ میں موجود تھا،حضرر قاری صاحب علیہ الرحمہ ہمہ وقت دین و ملت کی شادابی اور ملت اسلامیہ کے فروغ کے لیے افراد سازی فرماتے رہے، دم اخیر اپنے والد بزرگوار حضرت طبیب ملت علیہ الرحمہ کے نقش قدم گامزن تھے اور درس تدریس کے ساتھ رشد و ہدایت کی خدمات میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا۔
حضرت قاری بڑے ہمت و حوصلہ کے حامل تھے بڑی سے بڑی آزمائشوں پر صابر و شاکر رہے اور خدمت دین کو فروغ دیتے رہے
اجلاس کی صدارت شہزادہ حضور طبیب ملت خلیفہ حضور گلزار ملت پیر طریقت حضرت مولانا محمد احمد رضا امجدی اخلاقی اسماعیلی صاحب قبلہ سجادہ نشیں خانقاہ عالیہ قادریہ تیغیہ یوسفیہ اخلاقیہ سمرا نے فرمائی گئی بحیثیت سجادہ حضرت شیخ طریقت مولانا احمد رضا امجدی کا یہ پہلا پروگرام تھا جو امید زیادہ کامیاب رہا، ادارہ کے سکریٹری حضرت مولانا غلام احمد رضا مصباحی کے ساتھ سمرا،چوپار،شیوہر،بنگاہی,برگاؤں کے نوجوان افراد نے بڑی محنتیں کیں اس کے علاوہ
پورے علاقہ سے کثیر تعداد میں تلامذہ اور معتقدین نے شرکت کی اسٹیج پر خصوصی طور پر علما موجود رہے
ناشر مسلک اعلیٰ حضرت اظہر القادری پوکھریرا شریف ، نے پر مغز خطاب فرمایا
خطیب اہل سنت حضرت مولانا ارتضیٰ کمال صاحب مظفر پور ، پیر طریقت حضرت مولانا محمد معین الحق یوسفی ، استاد العلماء حضرت مولانا عبدالکریم علیمی ، خلیفہ حضور طبیب ملت حضرت مولانا محمد محمود عالم نوری ، نازش علم و فن حضرت علامہ مفتی مغفور عالم رسول پور نے اسٹیج پر موجود رہے اس اجلاس کی سرپرستی نبیرہ سرکار چاند پور فتح پیر طریقت حضرت مولانا محمد قسیم الحق صاحب یوسفی سجادہ نشیں خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح شریف ، پیر طریقت حضرت مولانا مفتی محمد ظہیر الدین صاحب مصباحی سرپرست اعلی ادارہ ہذا ، حضرت مولانا ظفر امام مصباحی صاحب قبلہ صدر المدرسین دارالعلوم ہذا ، گلشن علم و ادب حضرت مفتی غلام رسول مرکزی مدرس دارالعلوم ہذا ، خلیفہ اختر ملت حضرت مولانا نور الاسلام منظری مدرس دارالعلوم ہذا ، حضرت مولانا حافظ قاری غلام مرتضی ضیائی صاحب قبلہ مدرس دارالعلوم ہذا ، شاعر اسلام اخلاقی صاحب قبلہ ، حضرت قاری لعل محمد قادری صاحب قبلہ مدرس دارالعلوم ہذا ، پیر طریقت حافظ و قاری غلام معصوم تیغی سعیدی ، پیر طریقت حضرت مولانا عبداللہ احقر موہن پور ، ماہر درسیات حضرت مولانا نظام الدین مصباحی بریارپور ، ماہر علم و فن حضرت مولانا محمد رحمت علی مصباحی سمرا ، حضرت مولانا حافظ و قاری عبدالعزیز اخلاقی صاحب قبلہ قیادت حضرت مولانا امجد رضا نوری صاحب قبلہ ، سیادت حضرت مولانا ارشد رضا امجدی اخلاقی ، عالم نوجوان مقرر ذیشان حضرت مولانا محمد نور نبی یوسفی چاند پور فتح ، پروگرام کا اغاز کلام الہی سے ہوا بعدہ نعت و منقبت کے اشعار شاعر اسلام اسد اقبال کلکتوی ، محفوظ کامل مظفر پور ، افضل مظفرپور ی ، رہبر سمستی پوری ، مصداق اشرفی ، شمشیر نیپالی ، بسمل نیپالی، نے بھی پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض نقیب ہندوستان حضرت مولانا محبوب گوہر صاحب اسلام پوری، نقیب اہل سنت پھول محمد صاحب نعمت رضوی ، نقیب انقلاب ساجد رضا سلطان پوری ، نقیب ذیشان غلام معین الدین بیدم ، نقیب سدا بہار ضیاء القادری صاحب قبلہ نے باری باری سے انجام دیئے وہیں ماس کمیونیکیشن نئ دلی کے بے باک حق گو نوجوان صحافی و قوم ملت کے ہمدرد اور نئی نسل کے ملی ، فلاحی سیاسی شعور پیدا کرنے والی شخصیت خانوادہ سرکار چاند پور فتح کا شہزادہ جناب جسیم الحق صاحب قبلہ قومی تنظیم نمائندہ محمد شہاب الدین مظفرپور و اردو ہندی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندہ اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہواویشالی ، خطیب و امام حضرت مولانا محمد اکبر رضا اشرفی سمرا کے ساتھ اہم علماء شعراء نقباء ، ادباء ، صلحاء کثیر تعداد میں تشریف لاکر عرس اختر ملت و رحمتہ للعالمین کانفرنس و جشنِ دستار بندی سے فیضیاب ہوئے اور نیک دعاؤں کے ساتھ واپس ہوۓ جہاں اراکینِ اجلاس نے مہمانوں کی خوب خاطر تواضع کی ۔

راجد کے گیا گھاٹ ودھان سبھا کے ایم ائل آئے نیرجن رائے نے جلسہ میں شرکت کی اور انھوں نے کئی فنڈ کی امداد کی یقین دہانی کروائی

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.