نکاح جنسی تسکین کے ساتھ جسمانی کئ بیماری سے نجات دلاتی ہے / مولانا نیاز قاسمی
نکاح جنسی تسکین کے ساتھ جسمانی کئ بیماری سے نجات دلاتی ہے / مولانا نیاز قاسمی
مہواویشالی / عادل شاہ پوری / دینی فلاحی خدمت گار و ڈیجیٹل کلوتھ پرنٹنگ پروپرائٹر عین الحق انصاری مقام شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں مہواویشالی کی صاحبزادی کی شادی کے موقع سے محفل میلاد میں حضرت مولانا نیاز احمد قاسمی صدر مدرس انجمن فلاح المسلمین ٹاؤن تھانہ حاجی پور ، مولانا شمیم احمد شمسی سابق صدر مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور ویشالی نے اپنے خطاب میں فرمایا ’ایجاب وقبول‘‘کے مخصوص الفاظ کے ذریعہ مرد وعورت کے درمیان ایک خاص قسم کا دائمی رشتہ قائم کرتا ہے جسے ہم اپنے سماج میں نکاح کہتے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے نکاح کو عبادت کا درجہ دیا۔ مولانا موصوف نے مزید کہاکہ کہ نکاح تمام مذاہب میں اس حلال قرار دیا اور اس کے فائدے مساوی ہیں ۔قرآن مجید میں اور اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰ ا کی زبانی جابجا نکاح کے لئے اپنے بندوں کو ترغیب دی۔ نکاح کئی جسمانی بیماریوں سے بچاؤ کا بھی ذریعہ ہے۔نکاح نہ کرنے والے مادہ منویہ روکنے سے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں، کیونکہ انسان کا یہ مادہ جب کافی عرصہ تک بند رہتا ہے تو اس کا زہریلا اثردماغ تک چڑھ جاتا ہے، اور بسا اوقات اُنہیں مالیخولیا کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔ جس انسان جوانی میں بیکار ہوجاتا ہے اس لئے لڑکیوں کے عمر 18 سے تجاوز کرجائے اور لڑکا کا عمر 24 سے تجاوز کرجائے تو فوراً شادی کردینی چاہئے تاکہ نکاح کی برکت بھی حاصل ہو اور انسان کئ بیماری سے بھی نجات پائے۔ پروگرام کا آغاز حضرت مولانا محمد وسیع صاحب امام خطیب جامع مسجد شاہ پور خرد کے تلاوت قرآن سے ہوا بعدہ نعت و منقبت کے اشعار شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری ، حسان عادل ، صبغت اللہ انصاری , محمد قوسین وغیرہ نے سناۓ جبکہ کے مہمانوں کی مہمان نوازی میں بھائی منصور عالم ، انجینیئر تنویر عالم ، ڈاکٹر نوشاد ، محمد پرویز عالم ، ماسٹر سیراج انصاری ، بھتیجہ آفتاب عالم ، محمد ریحان عالم ، جناب فرید انصاری وغیرہ پیش پیش رہے
تصویر میل پر ہے
