April 16, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

نازنین پروین ہمراہ توصیف رضا رشتئہ ازدواج سے منسلک

نازنین پروین ہمراہ توصیف رضا رشتئہ ازدواج سے منسلک

بغیر جہیز ، مخصوص مہمان، مسجد میں نکاح ،امت کے لئے بہتر پیغام/ مولانا امتیاز ندوی

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں مہواویشالی باشندہ محمد عظمت انصاری کی صاحبزادی نازنین پروین کی شادی بغیر جہیز ، بغیر بارات ، 30 مخصوص مہمان ، بغیر باجا ، بغیر پٹاخہ کے شاہ پور خرد مسجد میں نکاح مسنون کا عمل ہمراہ عزیزم توصیف رضا ابن محمد مقیم انصاری کے ساتھ پیش آیا نوشاہ بابو نے مثال پیش کر امت مسلمہ کو بہتر پیغام دیا اس موقع سے حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری چہرہ کلاں ویشالی نے کہا کہ دور پرفتن میں بغیر جہیز اور بغیر بارات اور بغیر باجا گاجا ، اور مسجد میں نکاح عمل میں لانا نوشاہ اور نوشاہ کے اہل خانہ چچا محمد خلیل انصاری و محمد مستقیم انصاری بڑا بھائی محمد مسیم انصاری اور ان کے رشتے داروں نے امت مسلمہ کے لئے مثال پیش کی ہے اللہ پاک ہم سب کو بھی اس طرح کی شادی کرنے کی توفیق دے واضح ہو کہ اس جوڑے کا نکاح حضرت مولانا احمد رضا چھوڑاہی نے گواہ محمد امداد اللہ اور ماسٹر محمد شہاب الدین اور تمام حاضرین مجلس کی موجودگی میں پڑھایا اس موقع سے محمد صدام حسین ، الطاف رضا ، محمد سرور ، محمد سیراج ، محمد مسرور ، محمد ناظم ، احسان کریم ، محمد شمشیر ، محمد فاروق ، حسان عادل ، ارسلان عادل ، حافظ وسیع احمد ، صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری ، سمیت درجنوں معزز لوگوں نے نوشاہ کو اور نوشاہ کے اہل خانہ کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور اس طرح کی مثالی شادی کی بھی مبارکباد پیش کی

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.