تعلیم وتربیت بچوں اور بچیوں کے دلوں کو روشن کر دیتا ہے محمد اسحاق احمد کریمی اے: ایم پی لیڈر شپ مدھوبنی بہار
تعلیم وتربیت بچوں اور بچیوں کے دلوں کو روشن کر دیتا ہے محمد اسحاق احمد کریمی اے: ایم پی لیڈر شپ مدھوبنی بہار
مدھوبنی محمد سالم آزاد
ان خیالات کا اظہار محمد اسحاق احمد کریمی اے ایم پی لیڈر شپ مدھوبنی بہار نے کہا کہ آج کے معاشرے خصوصا متوسط طبقے کا شاید کوئی گھر ایسا ہو جو کہ بچے اور بچیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں نہ ہو بعض گھرانے تو اس کی جستجو میں اپنے اروتہزیب کو بھی جدید تعلیم گاہ کے ادارے پر قربان کردیتے ہیں دوسری طرف موجودہ حیا سوز ماحول سے پریشان ہو کر بہت سے والدین اپنے بچے بچیوں کی تعلیم کا سلسلہ ہی منقطع کر دیتے ہیں ان حالات میں ایسے اداروں کی بے حد ضرورت ہے جو اعلی تعلیم کے ساتھ آپ کے اروتہزیب کی پاسداری بھی کرسکے اور آپ کے بچے اور بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دے سکے بلاشبہ مدرسہ اصلاح ایمان و عمل راگھو نگر بھوارہ مدھوبنی بہار آپ کے ار دوتہذیب کی پاسداری کرتے ہوئے آپ کے بچے اور بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتا ہے مدرسہ اصلاح ایمان و عمل راگھو نگر بھوارہ مدھوبنی بہار ١٥/ ١/ ٢٠٠٠ میں محمد سالم ابوالکلام شکیل ایمانی بھوارہ مدھوبنی بہار اور انکے چند دوستوں کےذریعہ سماج میں پھیلے جہالت کو دور کرنے کیلئے اور وہ لوگ جنہیں اس مہنگے دور میں اپنے بچوں بچیوں کو اچھی تعلیم دلانا بہت مشکل اور کٹھن ہے اور ہم نے بچوں اور بچیوں کو سہولت پہنچانے کیلیے کیا ہے شہر اور گاؤ ں کے چند ایسے تعلیمی اداروں میں ہے جو پچھلے ٢٦سالوں سے سماج میں جہالت کو ختم کرنے کیلئے وقف کیا ہے جہاں لوٹ کھسوٹ نہیں ہے اور جس نے اچھا سے اچھا لوگوں کو اور اچھے بچوں اور بچیوں کو پیدا کیے ہیں جس پر ادارے کو فخر ہے آج اپنی لگن محنت اور بغیر کسی بھید بھاؤ اچھی تعلیم اور اسلامی ماحول بچوں اور بچیوں کی اچھی تربیت کیلے اللہ کے فضل وکرم سے اپنی بلند یوں کو چھو رہا ہے اور مذید انہوں نے کہا کہ اس پرفتن دور اور نا گفتہ حالات میں معاشرے میں آ ۓ دن بڑھتی ہوئی خرابی ٹی وی فلم اور موبائل جہیز تلک لاٹری سٹہ بازی جوا شراب نوشی عرنانیت اور بے پردگی اور ارتداد وغیرہ کی قباحت بیان کرنا اور اسلامی معاشرہ کا صحیح تصور لوگوں کے ذہن میں بیٹھانا اور خالص اسلامی ماحول میں دینی اور عصری علوم کا حسین امتزاج اور جدید عصری تقاضوں کے عین مطابق طریقۂ تعلیم وتربیت حاصل کرانا ہے
پہلے آدمیوں کو انسان بنانا سیکھو
اخلاق ومحبت کےپھولکھلاناسیکھو
اس موقع پر محمد التمش وسیم اختر صاحب محمد شادان آفاق صاحب محمد فرحان خورشید صاحب محمد وحدان ہدایت اللہ محمد تنویر حسن محمد ریحان وسیم صاحب محمد اسحق احمد کریمی اے ایم پی بہار لیڈر شپ مدھوبنی بہار محمد سالم ابوالکلام شکیل ایمانی صدر مدرسہ اصلاح ایمان و عمل بھوارہ وغیرہ شامل تھے
