ایصال ثواب کے لئے صالح اولاد سب بڑا صدقہء جاریہ / مولانا عمر رضا
نبی پاک پر ایمان اور تعظیم و توقیر مدار ایمان ہے / گلریز رضا مصباحی
ایصال ثواب کے لئے صالح اولاد سب بڑا صدقہء جاریہ / مولانا عمر رضا
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ اللہ پاک قرآن میں فرماتاہے اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور رسول صلّی اللہ کی سنت پر عمل پیرا ہوجاؤ یہی سرخروئی کا راستہ ہے اس لئے پہلے اللہ پاک پر ایمان بعدہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان بعدہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان اور تعظیم و توقیر ایمانی حلاوت کے ساتھ ہوں تو یقیناً آپ کا عمل بروز حشر شفاعت کا ضامن بن سکتاہے اور یہی مدار ایمان بھی ہے یہ باتیں حضرت مولانا گلریز رضا مصباحی محمد پور گنگٹی اپنے والدِ محترم مرحوم و مغفور محمد حنیف انصاری صاحب و والدہ ماجدہ مرحومہ امینہ خاتون کے سالانہ ایصال ثواب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہاکہ ایمان کے بعد سب سے بہتر عمل اللہ پاک کی عبادت ہے لیکن عبادت اللہ کے رسول صلّی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور سنت سے خالی ہوتو وہ عبادت عبادت نہیں بلکہ وہ دکھاوا ہے اور اس کی جزا بے سود ثابت ہو گی اس لئے افضل العبادت نماز کو قائم کریں یہ اللہ کے نبی پاک صلی اللہ کے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور مومنو کی معراج بھی ہے ہم سب کا ایمان یہی کہتا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہے اور اسی کلمہ کی محبت میں خاتمہ بالخیر ہوجاۓ تو ہم سب نصیبہ جاگ جاۓ گا دعا ہے کہ ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کا سچا اور پکا شیدائی بنائے آمین ثم آمین وہیں حضرت مولانا محمد عمر رضا امام و خطیب جامع مسجد محمد پور گنگٹی نے فرمایا کے مرحوم اور مرحومہ کے لئے سب سے اچھا ایصال ثواب اس کے صالح اولاد ہوتے ہیں اس لئے اپنے بچوں کو صالح اولاد بنائیں ۔ اس موقع سے مرحوم اور مرحومہ کے اولاد صالح میں ڈاکٹر محمد مظہر ، محمد قمر الدین ، ماسٹر محمد پرویز ، مہوا اسمبلی حلقہ کے نو امیدوار 2025 کے ایم جسیم الحق چاند پور فتح ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری ، محمد حلیم ، محمد نسیم انصاری ،محمد شرف الدین، پھول محمد، شجر الاسلام، محمد کیف، محمد اقبال، محمد سیف، مداح رسول وارث رضا برکاتی، حافظ محمد سہیل، حافظ محمد فیض، حافظ محمد اطہر، غلام ربانی قلعہ لڑوی، محمد بلال، محمد ریان، محمد حمزہ، محمد لطیف وغیرہ شریکِ اجلاس تھے ۔
تصویر میل پر ہے
