April 21, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

مسلم بھائیوں نے محلے میں سبزی بازار لگایا، جس سے سینکڑوں کو روزگار ملا

حاجی پور عبدالواحد
شہر کی سڑکوں پر ہونے والے ٹریفک جام سے تنگ ہندو مسلم بھائیوں نے محلے میں سبزی بازار لگایا،
جس سے سینکڑوں کو روزگار ملا، لوگوں میں خوشی کی لہرآئے دن شہر کے مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام کی وجہ سے روزمرہ کی خریداری کے لیے بازار آنے جانے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے محلے کے ہندو مسلم بھائیوں نے سماجی اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبزی بازار لگانے کی پہل کی۔
اصل میں شہر کے جڑھوا کرن پورا وارڈنمبر 44 کے رہائشیوں کو روزانہ سبزی اور دیگر سامان خریدنے کے لیے جڑھوا بائی پاس موڑ پل کے نیچے سے ہی سڑک کے شدید ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ شہیدِ اعظم کمیٹی ویشالی کے سیکریٹری محمد نسیم احمد نے بتایا کہ کرن پورا سمیت نوادہ، جڑھوا باغ ٹولہ اور آس پاس کے گاؤں کے لوگ سبزی اور دیگر اشیاء خریدنے کے لیے جڑھوا جاتے تھے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس کے علاوہ، ٹریفک جام کی وجہ سے روزانہ کئی سڑک حادثات بھی ہوتے تھےیہ سب دیکھ کر مقامی لوگوں کے مشورے سے اتوار کے روز وارڈنمبر 44 کی پارشد شانتی دیوی اور مقامی چوکی دار رادھے بھگت کےذریعے سبزی بازار کا باقاعدہ افتتاح فیتہ کارٹ کر کیاگیااس دوران سبودھ رائے، اختر رضا گڈو اور دیگر لوگوں نے بتایا کہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ہندو مسلم بھائیوں نے سبزی ہارٹ لگانے کا کام کیا۔ سبزی بازار شروع ہونے سے تمام کمیونٹی کے گاؤں والے اور ارد گرد کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر دونوں کمیونٹی کے لوگوں نے اپنے اپنے مذہب کے مطابق پوجا اور فاتحہ پڑھا۔ اس موقع پر دانش رضا، رادھے بھگت، سبودھ رائے، شیور کمار، سنجے سنگھ، راج کمار، سنجے رائے، روندر رائے، بیرندر رائے، چندن کمار، توفیق رضا، مہیش سنگھ کشواہا، رضوان احمد، سادھو رائے سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.