May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

ظفیر انصاری صاحب شامپور نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

ظفیر انصاری صاحب شامپور نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

مہواویشالی / عادل شاہ پوری/ آل انڈیا مومن کانفرنس کے ضلع ویشالی نائب سیکریٹری ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری کی بہن معلمہ رخسانہ شہناز کی سسُر فعال متحرک ملی سماجی خدمت گار جناب مرحوم محمد ظفیر انصاری صاحب سینکڑوں نم انکھوں کے ساتھ سپرد خاک واضح ہو کہ مرحوم 75 سال کی زندگی اس دار فانی میں گزاری اور اکلوتا بیٹا عمر انصاری اور ا کلوتی بیٹی جوحی پروین کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنا کر سرکاری ملازم بنانے میں کامیابی حاصل کی ان کی بہتر پرورش کا ثمرہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا مرحوم سماج میں اپنے قول و فعل کے اعتبار سے زبان کے پختہ اور ارادہ کے پکے جانے جاتے تھے مرحوم اپنوں اور غیر کے درمیان اچھے مراسم رکھتے تھے ، سیاسی اعتبار سے منا شکلا کے بہت قریبی تھے جواں مرد دور اندیش اور صوم صلوۃ کے بھی پابند تھے مرحوم کے جنازے کی نماز شامپور مسجد کے امام صاحب نے پڑھائی جنازے میں ماسٹر امتیاز ڈوگرا و ماسٹر ارشاد ڈوگرا ، ڈاکٹر ذاکر حسین منصوری فاتحہ آباد ، ڈاکٹر محمد جمال انصاری ، ڈاکٹر محمد ارشد ، محمد تسلیم ، اردو ایکشن کمیٹی ضلع ویشالی سیکریٹری ماسٹر عبد القادر ، ماسٹر محمد ثناء اللہ ، مرحوم کے بڑے بھائی محمد ظہیر ، بھتیجہ محمد ایوب ، محمد سرور ، پوتا محمد اکمل ، محمد عفان ، داماد ماسٹر محمد ارشاد ، حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری ، صفوان عادل ، التمش غزالی ، علقمہ شبلی ، اقدس غزالی ، روزنامہ پربھات کے ستیندر سنگھ ، ارون کمار ، ماسٹر گجیندر کمار ، منور علی نورانی ، محمد یعقوب انصاری ، محمد سمیع عالم ، محمد فیصل سمستی پور ، ڈاکٹر خورشید ، محمد مسدی انصاری ، محمد اسرائیل ، محمد فاروق ملاحی ، محمد افتخار چھپرہ ، عبد القدوس زاہد عالم ، حضرت مولانا احمد رضا ، عباس انصاری مہوا وغیرہ شریک جنازہ ہوکر مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل دعا کی فرمائ ۔ انکے علاوہ بزریعہ فون تعزیتی کلام پیش کرنے والوں میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے ضلع ویشالی صدر ڈاکٹر محمد حسین انصاری ڈوگرا ، ایس ڈی او خورشید احمد بہار سرکار پٹنہ ، ڈاکٹر پروفیسر ظفر انصاری ظفر الہ آباد ، مہوا اسمبلی حلقہ کے 2025 کے امیدوار ایم جسیم الحق ، حضرت مولانا شمیم احمد شمسی صاحب ، حاجی اصغر علی مہوا ، ماسٹر محمد انجم مہوا ، محمد عرفان انصاری گورکھ پور ، محمد خالد گورکھ پور ، پروفیسر راحت حسین پاتے پور ، حاجی مظہر حسن شیرپور چھتوارا ، منا انصاری چھپرہ کے نام شامل ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.