April 20, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

وقف کی زمین اللہ کی ملکیت: حافظ توقیر سیفی

وقف کی زمین اللہ کی ملکیت: حافظ توقیر سیفی

وقف بل کو برداشت نہیں کیا جاۓ گا: ایم جسیم الحق

بل کے خلاف مسلمانون کو آواز بلند کرنا ہوگا: شاہ نواز عالم

مہواویشالی: شبانہ فردوس: وقف جب درست اور صحیح ہوجائے تو موقوفہ چیز قیامت تک کے لیے واقف کی ملکیت سے نکل کر اللہ تعالیٰ کی ملکیت میں داخل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اس کی خرید وفروخت کرنا، ایک سنگین جرم ہے یہ وہ زمین ہے جس کو اللہ کے محبوب بندوں نے اپنی وراثت میں سے اللہ کو راضی کرنے کے لئے وقف کی تھی تاکہ قوم مسلم کی اس زمین سے فلاح وبہبود کی جاۓ اس زمین پر سرکار کا کوئی حق حاصل نہیں اگر زمین کو زور بازو اور زور قانون کی مدد سے سرکار اپنا کرنا چاہتی ہے تو اس خلاف مسلمان سخت مظاہرہ کریں گے۔ سرکار کو معلوم ہونا چاہیے کہ وقف کی زمین مسلمانوں کی وہ زمین ہے جس پر صرف مسلمانوں کا ہی حق ہے یہ زمین پورے ملک کے باشند گان کے لئے نہیں ہوتا ہے اس لئے ہم سارے مسلمان دینی رہنما کے ساتھ ساتھ ادبی، صحافتی، ملی، سماجی اور سیاسی عہدیداران و غیر ساتھ مل کر وقف بل کے خلاف آواز اٹھائیں نہیں تو یاد رکھیں کہ آج زمین چھینی جارہی ہے کل مدرسہ، مسجد، دینی درسگاہ، قبرستان، خانقاہ، بہو بیٹی عزت و آبرو بھی چھینے گی پھر آپ خود فیصلہ کریں کہ وہ گھڑی ہم سب کے لئے کیسی ہوگی؟ وقت آگیا ہے متحد ہو کر آواز بلند کریں اور اس وراثت کو بچالیں۔ اہل مومن جانتے ہیں کہ جب واقف نے زمین مسجد اور مدرسہ کے لیے وقف کی تو جو زمین مسجد کے لیے وقف کی ہے اس پر مسجد بنانا ضروری ہے اور جو مدرسہ کے لیے وقف کی ہے اس پر مدرسہ بنانا ضروری ہے۔ کسی شخص کا اس کو فروخت کرنا یا اپنے نام پر کرکے اس پر قبضہ کرنا شرعاً ناجائز اور حرام گناہ ہے، لیکن سرکار اک سازش کے تحت اپنا قبضہ جمانا چاہتی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ باتیں مشترکہ طور پر سابق مہوا نگر پارشد حافظ توقیر سیفی، پٹنہ سوپر تھرٹی پٹنہ کے ڈائریکٹر شاہ نواز عالم، کانگریس لیڈر محمد منصور عالم مہوا، سماجی خادم محمد کوثر انصاری مہوا نمائندہ سے مہوا گدری میں کہی۔ ساتھ ہی مہوا اسمبلی حلقہ کے دورہ کررہے مہوا اسمبلی امیدوار 2025 کے سیاسی نوجوان لیڈر ایم جسیم الحق نے یہ باتیں کرہٹیا بزرگ چہرہ کلاں واقع پیر شہید کے سالانہ عرس کے موقع شمیم احمد کے دولت کدہ پر وقف بل کے خلاف آواز اٹھانے کی بات پر متحد ہو کر چلنے کی گزارش کی اور کہا اب وقت آ گیا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر اپنا کوئی سیاسی رہنما چُنے جس کے بعد ایسے کسی ناپاک کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے۔ ایک ہیں تو سیف ہیں، بٹینگے تو میٹنگیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.