August 26, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

اسکول اور کالج کھلنے سے بچوں کے چہرے پرآئ مسکراہٹ

اسکول اور کالج کھلنے سے بچوں کے چہرے پرآئ مسکراہٹ

مہوا ویشالی / شبانہ فردوس / عالمی وبا کرو نا سے پریشان دنیا نے اب کچھ راحت کی سانس لی ہے دوسرا فیز تقریباً پانچ مہینہ تک رہا اس سے نظام زندگی کا معاملہ پوری طرح ٹھپ ہو گیا تھا جو اب دھیرے دھیرے راستہ پر آرہا ہے واضح ہوکہ اس وبا نے معاشی،اقتصادی ،سیاسی ، ملی ،آپسی ،معمولات کے شیرازہ کو بکھیر دیا جو بیان سے باہر کی بات ہے ساتھ ہی ساتھ تعلیمی میدان کو تو اس طرح معیار گرا کہ جو بچہ بورڈ کے امتحان میں ایک،دو،تین،چار سبجیکٹ میں فیل ہو گیا تھا اس کو بھی سرکار پاس کردیا اور حد تو یہ ہوا کہ پورا کا پورا سبجیکٹ میں بھی جو فیل بچہ اور بچی تھی اس کو بھی سرکار نے پاس کردیا جو شاید پہلی بار دیکھنے اور پڑھنے کو ملا خیر برے دن گزرے ہیں اور اب اچھے دن کی کرن دکھائی دی ہے اللہ تعالیٰ اب اس وبا سے ملک ہندوستان کو بچاۓ آمین غور طلب بات یہ ہے کہ گزشتہ دنوں سے تمام اسکول،کالج ،یونیورسیٹی ،کھل گئے ہیں پڑھائی شروع ہوگئی ہے اگلے درجے میں جانے کے لئے فارم پر کئے جارہے ہیں جس سے بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ہے لیکن سرکار اور اساتذہ کے نز دیک یہ ایک بڑا چائلنز ہوگا کہ گزشتہ دنوں کی پڑھائی کو کس طریقے سے بھرپائ کی جاۓ اور بچے کے مستقبل کو کس طرح سنوارا جاۓ یہ سرکار اور استاد کے سامنے بہت بڑا مسئلہ ہوگا کیونکہ تعلیمی میدان میں سرکاری خزانے سے سب سے زیادہ اخراجات ہوتے ہیں اور اس نتیجہ جو بچوں میں دکھائی دینی چاہیے وہ نہیں دکھائی دیتی ہے اوپر سے نیچے تک صرف لیٹر باجی اس طریقے سے پڑھائی ہوگی تو اس فارمولے سے پڑھائی ہوگی لیٹر آتے رہتے ہیں دن گزرتا ہے مہینہ گزرتا ہے اور سال بھی گزر جاتا ہے اور طلبہ و طالبات وہیں کے وہیں رہ جاتے ہیں سرکار کے اس طریقے پر امیتابھ بچن کے ” قلی ” فلم کا ایک گیت کی لاین صادق آتا ہے کہ ۔
ساری دنیا کا بوجھ ہم اٹھاتے ہیں
لوگ آتے ہیں لوگ جاتے ہیں
ہم وہیں کہ وہیں کھڑے رہ جاتے ہیں۔لیکن محکمہ تعلیم کے وزراء افسران ،عزت مآب اساتذہ کرام یہ تینوں محکمہ پابند عہد ہوں ہوجائیں اور چاہ لیں تو سرکاری اسکولوں کے بچے ہی ہر میدان میں اول آئیں گے

فوٹو میل پر ہے

فوٹو میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.