April 22, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

 اپگریڈڈ مڈل اسکول مصطفی پور اردو میں 100 روزہ ریڈنگ مہم کے تحت کوئز مقابلے کا انعقاد

 اپگریڈڈ مڈل اسکول مصطفی پور اردو میں 100 روزہ ریڈنگ مہم کے تحت کوئز مقابلے کا انعقاد

اپگریڈڈ مڈل اسکول مصطفی پور اردو، بلاک – چہراکلاں، ویشالی میں 19 فروری 2022 بروز ہفتہ کو
یکم جنوری 2022 سے بہار کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے لیے وزارت تعلیم، حکومت ہند اور بہار ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل، پٹنہ کے زیر اہتمام “100 روزہ ریڈنگ مہم” کے تحت درجہ VI تا VIII کے طلبہ کے درمیان ایک کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔
ایک گھنٹے میں پچاس سوالات پر مبنی اس ’’کوئز مقابلے‘‘ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی اسکول فیملی کی طرف سے انعامات دے کر حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ کوئز کی تیاری گزشتہ دنوں سے ہی جاری تھی۔ کوئز مقابلہ میں بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
کوئز مقابلے میں ہر کلاس میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو بطور حوصلہ افزائی کے اسکول انتظامیہ کی طرف سے انعام کے ساتھ شراکت کا سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا. جس پر طلباء نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس پروگرام میں اسکول کے اساتذہ نے اپنا فرض بخوبی نبھایا اور کوئز مقابلے کے انعقاد میں مدد کی۔ اس موقع پر کوئز مقابلے کے نوڈل ٹیچر محمد نسیم اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے ایونٹ سے طلباء میں یقیناً تجسس بڑھے گا اور وہ مقابلے کے امتحانات کے لیے خود کو تیار کر سکیں گے۔
پروگرام کے آخر میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب سراج الحق فیضی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 100 روزہ ریڈنگ مہم کے کامیاب انعقاد سے طلبہ میں یقینی طور پر معیاری نشوونما ہوگی اور طلبہ کے سیکھنے کے نقصان کا ازالہ کیا جاسکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.