April 21, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

مٹبت سوچ اور خوش رہنے سے ایمونیٹی بڑھتا ہے ڈاکٹر محمد غیاث الدین

مٹبت سوچ اور خوش رہنے سے ایمونیٹی بڑھتا ہے

ڈاکٹر محمد غیاث الدین

حاجی پور ۔ أشرف ویشالوی ، حاجی پور کے مشہور نوجواں ہومیوپیتھک معالج ڈاکٹر محمد غیاث الدین نے روزنامہ قومی تنظیم سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ مٹبت سوچ و فکر اور خوش رہنے سے ایمونیٹی بڑھتا ہے جب کہ اداس و غمگین رہنے سے گھٹتا ہے کویڈ ١٩ کو لیکر لوگوں کےاندر جو ڈر وخوف کا ماحول بنا ہوا ہے وہ دل سے نکال دے صرف احتیاط برتے معمولی سردی کھانسی ہونے پر لوگ کورونا وائرس پر چرچہ کر لوگوں کو خوفزدہ کر دیتے ہیں جس سے اکثر لوگ گھبرانے لگتے ہیں جس وجہ کر ان میں ایمونیٹی کم ہوجاتا ہے اور دھیرے دھیرے کمزور ہوجاتا اور پھر ایمرجنسی کی حالت میں چلے جاتے اس لیے کورونا کا خوف دل سے نکال دے اور جو ضروری ہدایات پر عمل کریں اور وقت پازیٹو سوچ وفکر و خوش رہنے کی کوشش کریں کھانے پینے پر توجہ دیں ہری سبزیاں اور وٹامن سی والے پھل فروٹ استعمال کریں روح کو تر وتازہ رکھنے کے لئے قرآن پاک کی تلاوت ذکر واذکار درود شریف پڑھیں یہ مہینہ عبادت وریاضت کا ہے زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارے غریب غربا ، کمزور لوگوں کا خوب خیال رکھے خدمت خلق میں لگے رہتے سے کورونا وائرس کا خوف دل سے جاتا رہتا ہے اور انسان تمام طرح کی ذہنی و جسمانی امراض سے محفوظ رہینگے چونکہ مثبت سوچ وفکر اور خوش رہنے سے انسان کی روح و جسم میں طاقت ملتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.