January 19, 2023

NR INDIA NEWS

News for all

غریبوں بے کسوں کے رہنما قیوم انصاری۔ہراک ٹوٹے ہوئے دل کی صدا قیوم انصاری / اعجاز عادل

غریبوں بے کسوں کے رہنما قیوم انصاری۔ہراک ٹوٹے ہوئے دل کی صدا قیوم انصاری / اعجاز عادل
مجاہد آزادی قیوم انصاری صاحب کو لوگوں نے پیش کی خراج عقیدت
حاجی پور / عادل شاہ پوری / آنجہانی مجاہد آزادی عبد القیوم انصاری رحمۃ اللہ علیہ کے 50 ویں یوم وفات کے موقع پر ضلع ویشالی کے بلاک سطح پر ، پنچایت سطح پر صبح 8 بجے سے لوگوں نے خراج عقیدت پیش کر پٹنہ کے ویدھان پریشد سبھاگار میں اجتماعی طور پر یوم وفات سلور جوبلی مناتے ہوئے دن کے 1 ایک بجے خراج عقیدت پیش کی واضح ہوکہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے جناب انصاری صاحب کے پوتا جناب تنویر انصاری نے صوبہ بہار کے ضلع وار پہونچ کر دعوت دینے کا کام کیا ان کی دعوت پر اور مجاہد آزادی جناب انصاری صاحب کی قربانی پر اور انکے اچھے کارناموں پر لوگوں نے امنڈتے ہوئے سیلاب کی طرح پٹنہ پہونچے جہاں اس دوران ضلع ویشالی کے گورول بلاک کے بکساواں پنچایت مکھیا ہاشم انصاری ، سماجی خادم محمد صابر انصاری کلکتہ پلازہ مہوا ، جد یو اقلیتی سیل کے ضلع ویشالی صدر سابق مکھیا مصطفیٰ حسن انصاری پاتے پور ، محمد منیر انصاری پاتے پور صدر انصاری پنچایت ، سیکریٹری محمد شکیل انصاری پاتے پور ، محمد نعمان انصاری مہوا بلاک سیکریٹری انصاری پنچایت ، ضلع ویشالی صدر انصاری پنچایت محمد ارشد انصاری ،چہرہ کلاں بلاک کے خواجہ چاند چھپرہ پنچایت مکھیا ثاقب انور عرف منا مکھیا ، روزنامہ اردو تأثیر کے بیورو چیف شرافت خان ، جنتا دل یو کے اقلیتی ریاستی نائب صدر منا انصاری ، سماجی خادم محمد مصطفی انصاری ، اس پروگرام میں ضلع ویشالی کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب عادل نے منظوم کلام کے تحت خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
غریبوں بے کسوں کے رہنما قیوم انصاری
ہراک ٹوٹے ہوئے دل کی صدا قیوم انصاری
اس پروگرام سے خصوصی طور پر بی جے پی کے سینیئر لیڈر و مرکزی وزیر سنجئے پاسوان ، جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر جناب سلیم پرویز انصاری، ڈاکٹر عبد القدوس انصاری مولانا مظہر الحق یونیورسٹی پٹنہ ، جناب انصاری صاحب کے لڑکا خالد انور انصاری ، پوتا جناب تنویر انصاری ، ڈاکٹر حنا انصاری ، ضلع ویشالی جد یو اقلیتی سیل کے ظہیر انصاری ، نوجوان شاعر کاظم رضا پٹنہ ، شاعرہ نگار آرہ پٹنہ ، شاعرہ شمع کوثر پٹنہ ، پرویز گورنمنٹ اردو لائبریری پٹنہ ،گل فشاں جبیں رکن ریاستی حج کمیٹی پٹنہ، احتشام الحق انصاری ضلع بیگو سراۓ ، ماسٹر عظمت انصاری مادھو پوری ، حشام الدین انصاری پٹنہ ، محمد شاہد انصاری سبزی باغ پٹنہ ، حسنین انصاری پٹنہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر عظیم مجاہد آزادی عبد القیوم انصاری صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیاسی، سماجی ،ملی شعور کو بیدار کرنے کا عہد لیا پروگرام کا آغاز شمع روشن کر کیا گیا جہاں آۓ ہوئے خصوصی مہمانوں کا استقبال گلدستہ پیش کر پروگرام کے روحِ رواں جناب تنویر انصاری صاحب نے کیا برادری کی تاریخ ساز پروگرام کو کامیاب ہونے پر مہمانوں نے دلی مبارکباد پیش کی اور کہا
تقاضا وقت کا ہے خالدو ضرار بن جاؤ
تم اپنے حق لئے چلتی ہوئی تلوار بن جاؤ

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.