April 30, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

افطار پارٹی میں مسلمانوں کی کثیر تعداد لالو رہائش گاہ پٹنہ پہونچے

افطار پارٹی میں مسلمانوں کی کثیر تعداد لالو رہائش گاہ پٹنہ پہونچے
ہنسی خوشی کے ساتھ چچا بھتیجا نے روزہ داروں کے ساتھ افطار کئے

حاجی پور/ پٹنہ / شبانہ فردوس / راجد سپریمو جناب لالو پرساد یادو کی رہائش گاہ 10 سرکولر روڈ پٹنہ میں ہرسال کی طرح اس سال بھی دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں گزشتہ سالوں کی طرح پورے خوش مزاجی اور خوش دلی کے ساتھ وزیر اعلیٰ بہار نے شرکت کی جہاں نائب وزیر اعلیٰ بہار تجسوی پرساد یادو ، سابق ہیلتھ منسٹر جناب تیج پرتاپ یادو ، سابق وزیر اعلیٰ بہار محترمہ رابری دیوی ، ایم پی میسا بھارتی سمیت راجد کے عظیم لیڈران نے پرجوش ماحول میں پھول گلدستہ اور ٹوپی کے ساتھ استقبال کیا ہنسی خوشی کے ساتھ چچا بھتیجے نے روزے داروں کے ساتھ افطار کے وقت اس افطار پارٹی میں جہاں صوبہ بہار کے کونے کونے سے مسلمانوں کی کثیر تعداد میں پٹنہ پہونچے وہیں مہوا اسمبلی حلقہ سے راجد مہوا بلاک صدر و صوبائی روزنامہ بہار منتھن ، روزنامہ یوٹیوب چائنل نیوز کے صوبائی صحافی انچارج نسیم ربانی ، ضلع ویشالی سیکریٹری و مہوا اسمبلی انچارج سرفراز اعجاز ، صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہوا ویشالی ، چہرہ کلاں بلاک صدر سوبودھ راۓ ، شمبھو شرن راۓ، فیض خان حاجی پور ، کی رہنمائی میں بہت بڑا قافلہ مسلمانوں کا پٹنہ لالو پرساد یادو کے رہائش گاہ پٹنہ پہونچے جہاں اس موقع سے افطار سے قبل حضرت مولانا قاسمی صاحب نے روزہ افطار کی فضیلت بیان کی اور ملک ملت کے لئے خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی اس دعائیہ تقریب میں بنفس نفیس تیج پرتاپ یاد و تیجسوی یادو ، شاہین پروین ایم ایل اے سمستی پور ، وزیر اقلیت جناب اسرائیل منصوری ، ایم ایل سی قاری صہیب ، راجد سینئر رہنما مہتاب عالم پٹنہ ، محمد ارشاد ، محمد ارمان ، رونق اسٹیج ہوکر دعا مانگی اور لوگوں نے دعا کے بعد وقت مقرر پر اذان کے ساتھ افطار کیۓ اس پارٹی میں صوبہ بہار کے عظیم اتحاد کے تمام سینئر رہنما اور لیڈران نے شرکت کی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.