جلال پور محمد قاسم و زیب النساء نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
جلال پور محمد قاسم و زیب النساء نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
مہوا ویشالی / عادل شاہ پوری / چہرہ کلاں بلاک مہوا ویشالی کے تحت موضع جلال پور بیر بھان باشندہ محمد نوشاد و محمد شمشاد و محمد پرویز و محمد ابرار بابو کے والد محترم جناب محمد قاسم صاحب کا انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون مرحوم صوم صلوۃ کے پابند حق گو اچھی بات ہو یا غیر اچھی بات روبرو کہنے کے عادی تھے جسمانی اعتبار سے کافی کمزور ہوچکے تھے بیماری کی حالت میں تقریباً 80 سال کی عمر میں وفات پائی انہوں نے اپنے پیچھے مسمات کے ساتھ بیٹی نادرہ خاتون و عشرت خاتون کے ساتھ پوتا پوتی نواسہ نواسی سے بھرا پورا خاندان چھوڑ گئے ان کے جنازے کی نماز حضرت مولانا محمد اکبر علی اشرفی امام جامع مسجد جلال پور بیر بھان نے مسجد کے وسیع صحن میں سینکڑوں کی تعداد میں پڑھائی خصوصی طور پر جنازے میں محمد اصغر علی عرف بھولو بھائ معصوم پلازہ جلال پور ، بھتیجہ خورشید حبیبہ میڈیکل اسٹور ، راجد نیتا محمد انور عرف کلو بھائی ، مولانا محمد شمیم احمد شمسی ، ماما محمد اسلم ، محمد حیدر علی ، محمد اختر علی ، محمد اشرف علی ، محمد علاء الدین چھوڑاہی ، محمد رضوان مدھول ، مکھیا عارف حسن انصاری ، محمد ساجد شاہ پور ، محمد شعیب شاہ پور ، لوجپا صدر چہرہ کلاں بلاک محمد نیاز الحق ، حاجی شمیم احمد ، حاجی عطا اللہ ، انصاری مہاپنچایت ضلع ویشالی صدر ارشد انصاری ، سرپرست سیٹھ زبیر انصاری ، محمد ظفیر انصاری شامپور ، محمد شکیل کیلا جلال پور ، وہیں گزشتہ دنوں مرحوم عبد الغنی انصاری صاحب موضع جلال پور بیر بھان کی اہلیہ محترمہ زیب النساء تھوڑی سی علالت کے بعد 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں مرحومہ اپنے پیچھے فرزند محمد خورشید ، محمد مسلم ، محمد سلیم ، بھتیجہ محمد اسلم ، محمد پرویز ، محمد کلام کے ساتھ پوتا پوتی نواسہ نواسی کے ساتھ بھرا پورا خاندان چھوڑ گئیں مرحومہ نیک دل صاف ستھڑی مزاج کی تھیں انکے جنازے کی نماز حضرت مولانا محمد اکبر علی اشرفی بعد نمازِ مغرب سینکڑوں کی تعداد میں پڑھائی دونوں مرحومین کو آبائ گاؤں جلال پور بیر بھان کے قبرستان میں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا اور دعاۓ مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی
