آئندہ 17 ستمبر 2023 کو پسماندہ ایکتا سمیلن پٹنہ میں منعقد
آئندہ 17 ستمبر 2023 کو پسماندہ ایکتا سمیلن پٹنہ میں منعقد
آل بہار سے پسماندہ کے 35 تنظیم کے سربراہ ہوں گے شامل
مہوا ویشالی / عادل شاہ پوری / موصولہ اطلاع کے مطابق آئندہ 17 ستمبر 2023 کو گاندھی میدان پٹنہ کے چیمبرس آف کامرس میں معلومات عامہ کے مطابق آل بہار کے کل پسماندہ تنظیم کے سربراہان کی ہوگی اہم نشست جس کے لئے سابق اے ڈی ایم و شاعر و صحافی بے باک اسپیکر و ایک قوم فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب خورشید اکبر ، صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری بلاک چہرہ کلاں مہوا ویشالی و پسماندہ مفت دینی منظم کلاس و پسماندہ مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر کے ڈائرکٹر حضرت مولانا امتیاز ندوی ویشالی جامعہ نگر نئ دلی و سماجی سیاسی خادم محمد جمال الدین ضلع اربل و ڈاکٹر فضل الرحمان پٹنہ و ڈاکٹر محمد رضی انصاری ضلع جہانہ آباد و مختار انصاری و سلیم رامپوری پوربی چمپارن و سماجی خادم یوسف انصاری ، سیاسی خادم کلیم الدین ، ملی خادم محمد عالم گیر ، پسماندہ غور و فکر کے لیڈر محمد قاسم ، محمد سراج الدین ، محمد نوشاد عالم ،محمد شہزادہ ، ارشد امام انصاری ، یوسف علی سمیت کئی اہم شخصیات نے مشترکہ طور پر نمائندہ سے کہا کہ ہم لوگ ایسے عہدیداران سے پورے بہار کے سربراہان اور پسماندہ محبان سے رابطہ کر رہے ہیں اور ان کی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے لئے ضلع وائز ہم سب رابطہ میں ہیں انشاءاللہ شرکت ہوگی اور نشست بھی کامیاب ہوگی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نشست آل بہار پسماندہ برادری کے چل رہے تقریباً 35 تنظیم کے سربراہ ہوں کی شمولیت ہو گی اور کچھ خاص سماجی خادم متحرک فعال شخصیات کی بھی شرکت ہوگی جس میں سب سے پہلے ان تنظیموں کے آپسی اتحاد پر گفتگو ہوگی پھر اس کے بعد پسماندہ برادری کی پسماندگی سے نکالنے کے لئے لاحئہ عمل اختیار کیا جائے گا ساتھ ہی سیاسی حصے داری میں کیسے حصّے داری ملے اس پر زیادہ توجہ دی جائے گی بغیر کسی شکوہ شکایت کے آئندہ 2024 کے انتخاب میں پسماندہ برادری کی حصے داری آبادی کے تناسب سے ملے اس پر باریکی سے بات ہوگی کیونکہ کہ یہی اصل مقصد ہے نشست کی آل انڈیا انصاری ایکتا کمیٹی کے قومی صدر رضا انصاری ویشالی بھی شریک ہونگے ساتھ جنرل سیکرٹری مصطفیٰ انصاری ویشالی بھی شریک ہونگے راقم الحروف ناچیز کی بھی شرکت یقینی ہوگی مکھیا ہاشم انصاری و مکھیا نوشاد منصوری و مکھیا مصطفیٰ حسن انصاری ویشالی رابطے میں ہیں ان کی بھی شرکت انشاءاللہ ہوگی واضح ہوکہ اس برادری کی سیاسی مستقبل کے لئے شرکت کو یقینی بنائیں اور وقت کی قربانی کا جزبہ پیش کریں
تقا ضا وقت کا ہے خالد و ضرار بن جاؤ
تم اپنے حق کے لئے چلتی ہوئ تلوار بن جاؤ
نہ ہم کو توڑ پاۓ پھر کبھی انصار کے دشمن
تحفظ کے لئے تم آہنی دیوار بن جاؤ
