May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

صحافی عبدالواحد سوشل مومنٹ نیوذ نیٹ ورک کی جانب سے نوازے گئے ۔۔۔

حاجی پور
صحافی عبدالواحد سوشل مومنٹ نیوذ نیٹ ورک کی جانب سے نوازے گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویشالی ضلع کے مشہورومعروف جواں سال صحافی روزنامہ راشٹریہ سہارا کے حافظ عبدالواحد ریاست کی راجدھانی پٹنہ کے گاندھی سنگھرھالیہ میں مومنٹو اور توصیفی سندسے نوازے جانے پر بہار رابطہ کمیٹی ویشالی کے جنرل سکریٹری محمد شاہدمحمودپوری نے خوشی کا اظہار کرتےہوئے انہیں مبارک باد پیش کرتےہوئے کہاکہ یوں تو ویشالی ضلع میں کئی اردو صحافی موجود ہیں باوجوداس کے کم عمر اور کم وقت میں اردو آبادی کے درمیان اپناخاص مقام اور پہچان بنارکھا ہے عبدالواحد سنجیدہ مزاج خوش اخلاق کے ساتھ ساتھ نہاہت ہی دور اندیشی سے کسی بھی کام کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتےہیں یہی وجہ ہے کہ کم وقت میں ہردل عزیز ہوگئے ہیں عبدالواحد کو سوشل مومنٹ نیوذ نیٹ ورک پٹنہ کی جانب سے پٹنہ کے گاندھی میدان واقع گاندھی سنگھرھالیہ منعقدہ پروگرام میں حکومت بہار کے پنچایتی راج محکمہ کے وزیر معزز مراری پرساد گوتم اور بہار قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر معزز مہیشور ہزاری اور پیاری اردو کے مدیر ڈاکٹر اظہار کے دست مبارک سے مومنٹو اور توصیفی سند سے نوازاگیا ہے ان کی اردو صحافت کی بہترخدمات انجام دینےکے اعتراف میں مزکورہ سند سے نوازےگئے ہیں اس موقع پر سوشل نیوذ نیٹ ورک کے سی ای او ایڈیٹر ان چیف ڈاکٹر سائستہ نگارین اردو دنیاکے مشہورومعروف قلمکار ادیب فخرالدین عارفی عتیق الرحمن عرف شعبان شنکر کیموری اردو کے نامور شخصیت صفدر امام قادری اردو لائبریری کے محمد پرویز پروگرام میں موجوددرجنوں اشخاص نےموصوف واحد کو مبارک باد پیش کیاہے وہیں ویشالی ضلع کے کئی اشخاص نےبھی مسرت کا اظہارکرتےہوئے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کیا ہے جن میں کاروان ادب کے سکریٹری انوارالحسن وسطوی مولانا محمد قمر عالم ندوی مولانا محمد صدرعالم ندوی سماجک رہنما افروز عالم ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ویشالی کے صدر ماسٹر محمد عظیم الدین انصاری جنرل سکریٹری ڈاکٹر ذاکرحسین جوائنٹ سکریٹری ماسٹر عبدالقادر نائب صدر ماسٹرمحمد قمرالدین صحافی شاہ نواز عطا ڈاکٹر انصاف احمد خان نون گولہ مرکز مسجد کے امام وخطیب حضرت مولانا آفتاب عالم قاسمی صحافی اعجاز عادل صحافی شرافت خان ماسٹر محمد قطب الدین الحاج ڈاکٹر نیاذ احمد ڈاکٹر عظیم انصاری محمد حلال الدین اظہرالدین غیرہ کے نام قابل ذکرہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.