March 10, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

نکاح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے پیاری سنت ہے اس کو آسان بنائیں/ مولانا فخر الدّین

نکاح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے پیاری سنت ہے اس کو آسان بنائیں/ مولانا فخر الدّین

مہواویشالی/ شبانہ فردوس / سابق مکھیا مصطفیٰ حسن چاند پور فتح پاتے پور ویشالی کی اکلوتی صاحبزادی عزیزہ نغمہ پروین کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر الحاج حضرت مولانا محمد فخر الدّین ویشالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نکاح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے پاکیزہ اور پیاری سنت ہے اسے ہر ممکن آسان بنائیں تاکہ دور حاضر میں اس نکاح کے لئے لڑکی والے کے کئ جوڑے چپل گھس جاتےہیں ساتھ ہی کئ بگھہے زمین غیر کے نذر ہوجاتے ہیں وہ بچ جائے ساتھ ہی اس غریب کی جان بچ جائے نہیں تو اس عذاب بہو کے شکل میں جھیلنے کے لئے تیار رہیں نہیں تو یہ بیماری دوا اور دونوں سے نہیں ختم ہونے والی انہوں مزید کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جس رشتہ کو اپنا یا اس میں اول ترجیح تقوی کو دیا ، حسب اور نسب کو نہیں مال و دولت کو نہیں یہاں تک کہ خوبصورتی کو بھی نہیں دیا لیکن زمانہ اندھی تقلید میں غرق آب ہے تقوی سے کوسوں دور نظر آتے ہیں جو قوم مسلم کے لئے اور پسماندہ مسلم برادری کے لئے جان لیوا بن چکا ہے نکاح کے لئے جہیز کا لینا حرام ہے اور زمانہ اسی حرام کو لینے میں آگے آگے ہیں جو قوم مسلم کے لئے المیہ ہے جس کی پوچھ اللہ پاک کے حضور یقیناً ہوگی اور اس بات پر ہر مومن کا ایمان بھی ہے لہذا شادی کی تقریب کو سادگی کے ساتھ اختتام کریں قمقمہ اور سجاوٹ سے ویڈیو گرافی سے کھانے پر فضول اخراجات سے باز آئیں نہیں تو آج سے بھی برا دن آنے والا ہے اور اس کا خامیازہ سب کو بھگتنے ہوں گے ۔ پروگرام کا آغاز جامع مسجد چاند پور فتح شریف کے تلاوت قرآن سے ہوا نعتیہ کلام صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری نے پیش کی و قمر الزماں نے پیش کی اختتام صلات سلام کے بعد حضرت مولانا فخر الدّین ویشالوی کے دعا پر ہوئ اس موقع سے لوک پریہ سمتا پارٹی کے ضلع ویشالی صدر ارشد انصاری جلال پور ، سرپرست سیٹھ زبیر انصاری ناگپوری ، ریاستی رکن روزید انصاری ، محمد صلاح الدین انصاری، محمد اسلم انصاری ، محمد خورشید ہرپور ، ماسٹر قمر الزماں ، ڈاکٹر بدر محمدی ، ماسٹر محمد فیروز ، بی جے پی لیڈر محمد اکرام الحق ، محمد انظار الحق ، محمد زین العابدین کولکاتا ، محمد شبیر انصاری ، حاجی محمد پرویز ، فیاض احمد کولکاتا ، محمد ظفر انصاری ، بھائی آصف رضا کولکاتا سمیت سینکڑوں افراد محفل میں موجود تھے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.