نیک لوگوں کی نیک دعائیں انسانوں کی بگڑی قسمت کو سنوار دیتی ہے/ حاجی نسیم غازی پوری
مہوا ویشالی/ شبانہ فردوس / الدعاء مخ العبادہ ، الدعاء مغز العبادہ ، الدعاء الخیر العبادہ ۔ دعا مومنوں کے لئے آفاقی و الہامی ہتھیار ہے ۔ دعاء تمام عبادتوں کا جڑ ہے ۔ دعا تمام عبادتوں کا مغز ہے ۔ دعاء امت مسلمہ کے لئے خیر کا راستہ بتاتا ہے ۔ دعا دل کی گہرائیوں سے نکلنے والی پاک آواز ہوتی ہے جو عرش بریں تک پہنچنے تک کی طاقت رکھتی ہے ۔ نیک لوگوں کی نیک دعائیں انسانوں کے بگڑی ہوئی قسمت کو سنوار دیتی ہے۔ یہ باتیں قوم ملت کے ہمدرد دردمندوں کے دردمند غریبوں اور ناداروں کے مددگار الحاج نسیم احمد غازی پوری بلاک راجاپاکر حاجی پور ویشالی نے اپنے سسرال خواجہ چاند چھپرہ بلاک چہرہ کلاں ویشالی میں ایک شادی کی تقریب میں دعائیہ محفل کے اختتام کے بعد نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں یہ بھی کہا کہ پنجگانہ عبادتوں کے بعد نفلی عبادتوں میں اللہ کے حضور خوب لمبی اشکبار آنکھوں سے مانگی گئی دعا رب کبھی رد نہیں کرتا اور ایسے انسان جو رب کا محبوب عبادت گزار صوفی صفت سنت رسول کے پابند لوگوں کی نیک دعائیں خیر کے لئے مانگی گئی دعا کبھی رد نہیں کرتا اس لئے مومن حضرات کو چاہئے کہ ہر ممکن جو چیز اپنے لئے اللہ سے مانگے وہ چیز پہلے اپنے احبا، اپنے رفقاء، اپنے اقرباء کے لئے مانگے تاکہ آپ کی مانگی گئ انفرادی دعا تمام لوگوں کی برکتوں سے پوری ہوجائے اس تقریب میں خصوصی طور سے الحاج شاہد حسین دلی ، الحاج انجم رشید دلی ، عابد حسین رام گڑھ ، حاجی صاحب کے عزیز دوست راشد حسین صاحب پٹنہ ، آصف حسین صاحب پٹنہ ، پپو صاحب پٹنہ ، کے علاوہ بلال انصاری پٹنہ ، غلام غوث پٹنہ ، محمد نظام الدین عرف منا ، ظفر سعید ، ابو سعید ، مظفر سعید ، محمد زاہد اسوی ، محمد شمیم ، محمد وسیم ، محمد عظیم ، محمد نصیر ، محمد شریف ، انور رشید ، ہارون رشید ، محمد مرتضی ، عزیزم اسامہ بن نظام چھپرہ شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری سمیت کئ اہم شخصیات شریک دعا موجود تھے
تصویر میل پر ہے
