سرکار کے نئے نئے فرمان کے خلاف ضلع سطحی اساتذہ کا مشال جلوس
سرکار کے نئے نئے فرمان کے خلاف ضلع سطحی اساتذہ کا مشال جلوس
حاجی پور/ شبانہ فردوس/ بہار سرکار کے سابقہ اور حالیہ سرکار کے نئے نئے فرمان نئے نئے قانُون اساتذہ کرام کے لیے جان لیوا بنتا جا رہا ہے اس ہٹلری فرمان سے تنگ آکر مرد وخواتین اساتذہ کرام نے 10 فروری 2024 کو ضلع سطحی طور پر صبح بہار کے 38 ضلع میں اساتذہ کرام نے شام کے چھ بجے سے ضلع کے مرکزی میں مشال جلوس نکال کر سرکار کے خلاف اور محکمہ تعلیم کے چفٹ سیکرٹری کے، کے، پاٹھک کے خلاف زبردست احتجاج جتایا جلوس کا آغاز ضلع ویشالی مجسٹریٹ کہ شاہراہ سے لے کر حاجی پور کے گاندھی چوک جواہر چوک کچہری روڈ انور پر چوک ہوتے ہوئے سکوت کے ساتھ احتجاج جتایا اور نتیش کمار ہائے ہائے کے کے پاٹک ہائے ہائے کا بھی نعرہ گونجتا رہا ساتھ ہی یہ بھی نعرہ گونجتا رہا یہ تو ایک انگرائی ہے آگے ایک لڑائی ہے اس جلوس میں ضلع ویشالی کے 16 بلاکوں کے اساتذہ کرام حاضر ہو کر احتجاج کیا جس میں خاص طور پر تمام اساتذہ تنظیم کے صدور و سیکریٹری و خازن و منتظمین و ذیلی رکن شرکت کی ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین اساتذہ کرام نے شرکت کر احتجاج کو کامیاب بناۓ
تصویر میل پر ہے
