May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر پر تعلیم حاصل کرتی طلبہ و طالبات

العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر پر تعلیم حاصل کرتی طلبہ و طالبات

تعلیم انسانی زندگی کو خوبصورت اور خوب سیرت بناتی ہے / رخسانہ ، نصرت ،
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع شاہ پور خرد میں واقع العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری کے زیر اہتمام مفت اردو زبان اور ہندی زبان کی تعلیم یافتہ طلبہ و طالبات نے کہا کہ تعلیم ایک روشنی ہے جس کی روشنی میں صحیح اور غلط کا پہچان آسانی سے کرتے ہیں ۔ خوشی پروین ، تعلیم ایک انمول دولت جس کو دنیا کا کوئی بھی چور چرا نہیں سکتا ۔ خوشنما پروین ، تعلیم انسانی زندگی کو خوبصورت بنانے کا بہترین آلہ ہے ضیاء پروین ، عالیہ پروین، سونم پروین ۔ تعلیم کے بغیر انسان کی زندگی کوڑے کاغز کی طرح ہے ۔ چاہت پروین ۔ انسانی زندگی کو بہتر تعلیم سے آراستہ اور پیراستہ کرنے کی ہرممکن کوشش کرنی چاہئیے والدین ادھی روٹی کھائیں اور اپنے اولادوں کو تعلیم یافتہ ضرور بنائیں اور اچھے استاد سے پڑھا کر تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرائیں یہ باتیں کوچنگ کی ڈی ایل ایڈ دگھی ڈائٹ حاجی پور پاس اور سی ٹیڈ پاس معلمہ و بی پی ایس سی طالبہ و اردو غزل گو و اردو زبان کی صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ نے اپنے بچوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہی اس موقع سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی سنگھاڑہ مہواویشالی کالج کی طالبہ نصرت جہاں اور رخسانہ پروین نے کہی کہ تعلیم کو مرد وخواتین کے لئے اللہ پاک نے فرض قرار دیا ہے جسے حاصل کرنا انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے ساتھ ہی تعلیم نسواں کا صحیح ہونا اور بھی ضروری ہے کیونکہ ایک مرد جب تعلیم یافتہ ہوتا ہے اس سے ایک فیملی کو تعلیم یافتہ ہونے کا امکان رہتا مگر ایک خاتون صحیح تعلیم یافتہ ہوتی ہیں تو یقین رکھیں کہ اس سے ایک خاندان تعلیم یافتہ ہونے کا امکان رہتا ہے ۔ اس دور میں ہر بچی کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک خاندان کو تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.