April 13, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کو اقلیتی طبقہ کے لوگوں نے دی مبارکباد

وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کو اقلیتی طبقہ کے لوگوں نے دی مبارکباد

 

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ سماج خدمت گار و روائل ٹینٹ ہاؤس کے پروپرائٹر و لوجپا اقلیتی سیل کے چہرہ کلاں بلاک صدر نیاز الحق انصاری و چہرہ کلاں بلاک کے تحت اقلیتی کثیر آبادی والی بستی شاہ پور خرد ، بیربھان جلال پور ، محمود پور ، بہولپور ، قابل پور ، کرہٹیا بزرگ ، چھوراہی ، ابا بکر پور ، چین پور ، مصطفی پور ، منصور پور ہلیا باشندگان نے وزیر اعلیٰ بہار جناب نتیش کمار کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی اور مشترکہ طور پر کہا کہ وزیر اعلیٰ بہار کی حکومت میں جو ترقی اقلیتی طبقہ میں ہوئی اور اس کی پسماندگی کو دور کرنے جو کوشش کی ہے اس کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں یہ بھی کہا کہ کوئ بھی تہوار میں چوکسی کے ساتھ پولس عملے گشت کرتے ہیں اور سادگی کے ساتھ تہوار کا موقع عنایت فرماتے ہیں یہ بھی قابل تحسین ہے اس موقع سے شاہ پور خرد پنچایت کے مکھیا شوہر منوج راۓ نے اقلیتی طبقہ میں آکر جلال پور عید گاہ میں لوگوں کو عید کی مبارکباد پیش کی جہاں سماجی سیاسی خادم افضل انصاری ، لوجپا پنچائت شاہ پور صدر اسلم انصاری ، انعام الحق انصاری ، محمد مسلم انصاری ، اروند ٹھاکر ، خورشید عالم پان دکان ، عباس انصاری پان دکان شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری سمیت درجنوں شخصیات نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.