May 3, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

جمعیتہ علماء ویشالی کی کاوشوں سے حسن بصری قادری رہا

جمعیتہ علماء ویشالی کی کاوشوں سے حسن بصری قادری رہا

مولانا آصف جمیل قاسمی نے قائدانہ رول ادا کیا
(حاجی پور/عبدالواحد)
کٹیہار ضلع کے 11 بچے یوپی کے بلیا ضلع کے کسی مدرسے میں استاذ کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے جارہے تھے ان تمام بچوں کو حاجی پور ریلوے اسٹیشن پولیس نے ٹرین سے اتار کر اپنی تحویل میں لے لیا تھا حضرت مولانا محمد ناظم قاسمی صاحب بانی و مہتمم جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ و جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء بہار کی ایماء پر جمعیتہ علماء ویشالی کے جنرل سکریٹری مولانا آصف جمیل قاسمی حافظ فصیح الدین عرف فردوس مدنی سکریٹری جمعیتہ علماء ویشالی حافظ توصیف فلاحی سکریٹری اصلاح معاشرہ جمعیتہ علماء ویشالی اور پوری ٹیم پہلے ہی دن سے لگی ہوئی تھی آج جمعیتہ علماء ویشالی کے کاوشوں سے کٹیہار ضلع کے 11طالب علم سمستی پور چائلڈ ہوم اور استاذ دگھی جیل سے رہا ہوگئے

اور کیس کو ایڈوکیٹ گنجن کمار دیکھ رہے تھے اور گائڈلائین کر رہے تھے ایڈوکیٹ مظہر صاحب جمعیتہ علماء ویشالی کی نگرانی میں جمعیتہ علماء ہند ایک باوقار قدیم اور مذہبی تنظیم ہے جس کی باضابطہ بنیاد 1919میں پڑی اور یہ جماعت اپنی کارکردگی کے سو سال پورے کرچکے ہیں جمعیتہ علماء کے خدمات ملک وملت کے لئے اول دن سے لیکر آج تک جاری ہے، مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے شب و روز سرگرداں رہکر ہر مایوسی میں امیدوں کی کرن بن جاتی ہے اور ایک مضبوط اور بے خوف آواز بن کر سامنے آتی ہے بلا تفریق مذہب و ملت سبھی ضرورت مندوں کی مدد کرنا اور انکے حقوق کی حصول یابی کیلئے جد وجہد کرنا اس کا شیوہ ہے مسلم اقلیت کا مسئلہ ہو ان سب کے متعلق مضبوطی کے ساتھ آواز بلند کرکے قوم‌وملت کے سر کو اونچا کیا اس خیال کا اظہار جمعیتہ علماء ویشالی کے جنرل سکریٹری مولانا آصف جمیل قاسمی صاحب بتایا کہ بہت سے بے قصور انسان جنہیں بغیر کسی قصور کے غلط الزام میں پھسا کر جیل خانہ کے سلاخوں‌میں ڈال دیاجاتا ہے جمعیتہ علماء نے سیکڑوں و کلاء کی مدد سے کئی کروڑوں کی خطیر رقم خرچ کرکے بے قصور نوجوانوں کو قیدو بند کی صعوبتوں سے آزاد کرایا اور آج بھی اس کام کے لئے سر گرم عمل ہے کٹیہار ضلع کے 11 طالب علموں کو جسے حاجی پور کی ریلوے پولیس گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے کر چائلڈ ہوم سمستی پور اور استاذ کو دگھی جیل کےحوالہ کر دیا تھا آزاد کرانا، اسی ایک کڑی ہے، واضح ہو کہ اس مصیبت کی گھڑی میں مولانا آصف جمیل قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ویشالی حافظ فصیح الدین عرف فردوس مدنی سکریٹری جمعیتہ علماء ویشالی حافظ توصیف صاحب فلاحی سکریٹری اصلاح معاشرہ جمعیتہ علماء ویشالی کے ہمراہ میں محمد اعجاز احمد سکریٹری جمعیتہ علماء ویشالی محمد عابد حسین رضوی سکریٹری جمعیتہ علماء ویشالی محمد احتشام سماجک رہنما محمد صدام حسین،ماسٹر عظیم صاحب مولانا آزاد حافظ عبدعبدالرزاق محمد امتیاز وغیرہ نے ان بچوں کو اپنے منزل تک پہنچانے میں بھر پور خدمات انجام دیئے ساتھ ہی جنرل سکریٹری نے کہا کہ کسی کیس کو لڑنے میں کثیر رقم کا صرفہ آتاہے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس سلسلہ میں دست تعاون بڑھا کر عنداللہ ماجور ہوں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.