May 1, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

کوئی مذہب خطرے میں نہیں آئین ہند خطرے میں اسے بچائیں / تیجسوی پرساد

کوئی مذہب خطرے میں نہیں آئین ہند خطرے میں اسے بچائیں / تیجسوی پرساد

 

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ چہرہ کلاں بلاک کے تحت سیہان ہائی اسکول کے احاطہ میں تیجسوی پرساد یاد حاجی پور لوک سبھا امیدوار شیو چندر رام کے حق میں ووٹ مانگتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا نہ کوئی مذہب خطرے میں ہے نہ کوئی مسجد خطرے میں ہے نہ کوئی مندر خطرے میں ہے بلکہ ائین ہند خطرے میں ہے اسے سب مل کر بچائیں اور حاجی پور لوک سبھا امیدوار شیو چندر رام کو لالٹین چھاپ پر بٹن دبا کر کثیر ووٹ سے جیت دلائیں وہیں وی ائی پی کے قومی صدر مکیش سہنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے بہار کے سہنی برادری لالو پرساد ، رابری دیوی ، تیج پرتاب یادو ، تجسوی پرساد یادو کے ہاتھوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک ایک ووٹ لالٹین چھاپ پر دے رہے ہیں اور آپ سب سے یہی اپیل کر رہےہیں کہ 20 تاریخ کو لالٹین چھاپ پر بٹن دبا کر بھائ شیو چندر رام کو کثیر ووٹ سے جیت دلائیں راجد کے سینیئر لیڈر محبوب علی قیصر نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری سے نجات پانا چاہتے ہیں تو عظیم اتحاد کی پارٹی کو اپنا قیمتی اوٹ دے کر مرکز میں بھیجنے کا کام کریں ان کے علاوہ اس اجلاس سے پاتے پور پور بلاک صدر مقبول احمد شہباز پوری ، راجد کے سینیئر لیڈر بلی رام سہنی ، وی ائی پی کے چہرہ کلاں بلاک صدر نریس سہنی ، اسلم انصاری، افضل انصاری ، اختر انصاری ، سابق ضلع پریشد ودیا کماری رائے، متھنا پنچایت مکھیا نگینہ رائے ، ضلع سیکریٹری پھول حسن انصاری ، جاوید انصاری ، پاتے پور اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے پریما چودھری ، ببلو رائے ، انیل گپتا ، سنجے گپتا نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اجلاس کی صدارت ضلع ویسالی راجد صدر بید ناتھ چندر ونشی اور اجلاس کی نقابت راجد چہرہ کلاں بلاک صدر سوبودھ راۓ نے بحسن وخوبی انجام دیئے ساتھ ہی باہر سے آۓ ہوئے کارکنان و لیڈران کو مہوا ایم ایل اے ڈاکٹر موکیش روشن نے پارٹی کا گمچھا پیش کر استقبال کیا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.