حاجیوں کے لئے مسجد نبوی میں ایک وقت کی نماز ایک حج مقبول کے برابر/ مفتی شمیم القادری
حاجیوں کے لئے مسجد نبوی میں ایک وقت کی نماز ایک حج مقبول کے برابر/ مفتی شمیم القادری
حاجی صاحبان زم زم کے ساتھ نبی پاک کی سنت عملی زندگی کے ساتھ لائیں / مولانا تجمل
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ چہرہ کلاں بلاک کے تحت بیر بھان جلال باشندہ محمد علاء الدین انصاری صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ انوری بیگم صاحبہ حج 2024 میں اس فرض کو ادا کرنے کے لئے سوۓ حرم روانہ ہو رہے ہیں اس خوشی کے موقع پر محمد شبیر انصاری عرف گولڈن بابو ، حافظ محمد خوشنود ، محمد اشتیاق صاحبان نے محفل میلاد النبی کا انعقاد فرمایا ساتھ ہی مہمانوں کے لئے ضیافت کا انتظام فرمایا جہاں چچا محمد توحید انصاری ، محمد امان اللہ انصاری و عزیز و اقرباء نے مہمانوں کا خوب خوب استقبال کیا واضح ہوکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی شمیم القادری تھتھیاں شریف نے کہا کہ حاجی صاحبان و حجن صاحبہ نبی کی سنت طریقہ کے پیشِ نظر حج کے پانچوں ایام کو گزاریں اس لئے کہ طریقۂ رسول ہی حج مقبول کی سند ہے حج کے بعد مدینہ جائیں تو روضہء رسول پر سلام عاجزانہ محبت سے پیش کریں ادب کو ملحوظ رکھیں ایک وقت کی بھی نماز مسجد نبوی سے الگ نہ پڑھیں کیونکہ کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک وقت کی نماز ایک حج مقبول کے برابر ہے وہیں حضرت مولانا اکبر قاسمی صاحب پیش امام جامع مسجد جلال پور بتھان ٹولہ و حافظ و ماسٹر محمد تجمل حسین ندوی محمد پور نے مشترکہ طور پر کہا کہ حاجی صاحبان و حجن صاحبہ آب زم زم اور کجھور کے ساتھ اللہ کی وحدانیت اور اس کی ربوبیت اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ مبارکہ کو عملی زندگی میں لیکر آئیں کیونکہ عملی زندگی اللہ کے فرض اور رسول کے سنت ادا کرنے کے بعد ہی تابناک ہوگی اس اجلاس کی نظامت شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری اور صدارت مولانا اکبر رضا اشرفی امام خطیب جامع مسجد جلال پور بیربھان نے کی نعتیہ اشعار مداح رسول شکیل ویشالوی ، اعجاز عادل ، مولانا محمد ساجد نے پیش کئے اس اجلاس میں خصوصی طور پر سابق مکھیا امیدوار کرہٹیا بزرگ پنچائت محمد صغیر انصاری ، سابق سرپنچ امیدوار ثناء اللہ انصاری ، سیٹھ زبیر انصاری ، بابا روزید ، بابا نعیم ، بابا ماجد ، بابا محمد انیس ، لوک پریہ سمتا پارٹی کے نوجوان سینئر لیڈر محمد ارشد انصاری ، محمد نظیر انصاری ، قاری صاحب مجیہ ، مولانا رافع صاحب ، صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ ، غزالہ پروین صاحبہ ، پوتل خاتون صاحبہ ، سابق مکھیا امیدوار محمد ظفیر انصاری ، سابق نائب پرمکھ افضل انصاری ، سابق سمیتی امیدوار اسلم انصاری ، محمد ہادی انصاری ، پروفیسر تنویر احمد ، وارڈ ممبر خواجہ انصاری ، ذیشان احمد ، فیض احمد ، اظہر انصاری ، اطہر انصاری ، محمد تاج بابو سمیت سینکڑوں احبا و اقرباء شریکِ اجلاس تھے
